urdu news, news headline, top news highlights 0

گزشتہ روز بھر کیا کچھ ہوتا رہا، اہم خبروں کی جھلکیاں ، وزیراعظم کا ترک صدر اور عمان کے سلطان کو فون، دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گزشتہ روز بھر کیا کچھ ہوتا رہا، اہم خبروں کی جھلکیاں ، وزیراعظم کا ترک صدر اور عمان کے سلطان کو فون، دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور
(1) اسپیکر نے بجٹ کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی

(2) 10 جون کو بجٹ پیش ہوگا، 13 جون سے بحث کا آغاز ہوگا جو 21 جون کو سمیٹ دی جائے گی، ایاز صادق

(3) کراچی سے واپس جانے والے قربانی کے جانوروں کے بیوپاری حادثے کا شکار، 3 جاں بحق

(4) بیوپاری قربانی کے جانور کراچی کی مویشی منڈی لے گئے تھے اور واپسی میں حادثے کا شکار ہوئے، ریسکیو ذرائع

(5) لیہ: نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی

(6) قومی اقتصادی سروے کل پیش کیا جائے گا، معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہ ہو سکا

(7) بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق خبریں زیر گردش، پاورڈویژن نے تردید کردی

(8) چیئرمین سینیٹ، اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافہ، سینئر سیاستدان کا شدید ردعمل

(9) اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خود ہی اضافی تنخواہ لینے سے انکار کرنا چاہیے، رہنما حکمران جماعت زاہد خان

(10) ملک میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے اجلاس، منصوبہ بندی کیلئے سفارشات پیش

(11) بھارت نے سکھ یاتیروں کو گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات کیلئے پاکستان آنے سے روک دیا

(12) ہری پور: تربیلہ ڈیم پر نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق

(13) کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی، 3 فیکٹریاں جل کر تباہ، 5 افراد زخمی

(14) حکومت معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا

(15) شرح نمو 3.6 فیصد ہدف کے مقابلے میں2.7 فیصد ریکارڈ، زرعی اور خدمات شعبوں کے اہداف بھی حاصل نہ ہوسکے

(16) رواں مالی سال صنعتی ترقی مقررہ حکومتی ہدف سے زیادہ رہی، دستاویز

(17) کراچی کے علاقے ملیر اور بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے

(18) کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 2 بار زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی

(19) وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

(20) کراچی: نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں روپے، طلائی زیورات، قیمتی سامان لوٹ کرفرار

(21) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز، گوشت کی تقسیم اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

(22) آج بھی سنتِ ابراہیمی کا عمل جاری رہا، ملاقاتوں اور دعوتوں میں نت نئے پکوانوں کی بہار

(23) پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات برقرار، بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں

(24) وزیراعظم کا ترک صدر اور عمان کے سلطان کو فون، دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور

(25) حج کا اختتام؛ حجاجِ کرام کی رمیٔ جمرات کے بعد منیٰ سے روانگی شروع

(26) بنوں میں اہم جرگہ، فتنۃ الخوارج اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

(27) بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں جرگہ ہوا، طاؤس خیل قبیلے کے 300 مقامی افراد کی شرکت

(28) پاکستانی سفارتی وفد امریکا سے برطانیہ پہنچ گیا، امن کی اہمیت پر زور

(29) اپر دیر: دریائے گوالدائی پر بنے عارضی پل سے گر کر 2 نوجوان 2 لڑکیاں ڈوب گئیں

(30) شکر ہے (ن) لیگ والوں نے یہ نہیں کہا اقبال والا خواب نوازشریف نے دیکھا تھا، پرویز الہیٰ

(31) بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت اِمپھال میں ایک بار پھر احتجاج شروع

(32) ایاز صادق کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا

(33) میرا دل اس بات پر راضی نہیں کہ ثناء یوسف کا قتل میرے بیٹے نے کیا ہے، ملزم عمر حیات کے والد کا بیٹے سے متعلق بیان

(34) مختصر وقت میں صفائی کا بہترین ریکارڈ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا صفائی مہم پر اظہار اطمینان

(35) آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات پنجاب کا مرتضیٰ وہاب کو جواب

(36) حکومت سندھ کے پاس نہ بتانے کوکچھ ہے اور نہ دکھانے کو کچھ، وزیراعلیٰ سندھ اوران کے وزرا منظرعام سے غائب ہیں، عظمیٰ بخاری

(37) سول اسپتال حیدرآباد کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ میں لاش اور 5 افراد پھنس گئے

(38) گورنر پختونخوا کی صوبائی حکومت پر کڑی تنقید، کرپشن اور بے امنی پر سوالات اٹھا دیے

(39) حافظ آباد: شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ، تیسرا ملزم بھی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

(40) بھارت کو نایاب دھاتوں کی برآمد پر چین نے پابندی لگا دی، بھارتی آٹو انڈسٹری شدیدبحران کاشکار

(41) سورج کا قہر جاری؛ لاہور سمیت پورا پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا

urdu news, news headline, top news highlights

50% LikesVS
50% Dislikes

گزشتہ روز بھر کیا کچھ ہوتا رہا، اہم خبروں کی جھلکیاں ، وزیراعظم کا ترک صدر اور عمان کے سلطان کو فون، دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں