ضلع شگر کےلئے آرمی پبلک سکول کا قیام، ضلع شگر میں نائٹ پولو گراؤنڈ کی تعمیر خوش ائند ہیں، چیئرمین شہید زاکر ٹرسٹ
ضلع شگر کےلئے آرمی پبلک سکول کا قیام، ضلع شگر میں نائٹ پولو گراؤنڈ کی تعمیر خوش ائند ہیں، چیئرمین شہید زاکر ٹرسٹ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگرصدر غازیان شگر کیپٹن مہدی علی خان اور شہید زاکر میموریل آرگنائزیشن شگر کے صدر خادم دلشاد نے کہا ہے کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے ضلع شگر کےلئے آرمی پبلک سکول کا قیام، ضلع شگر میں نائٹ پولو گراؤنڈ کی تعمیر اور حال ہی میں کے-ٹو مہم جوئی کے دوران حادثاتی موت کا شکار ہونے والے مرحوم محمد حسن تھماچو، تسر کے بچوں کےلئے مفت تعلیم و تربیت فراہم کرانے کا اعلان کیا جس پر غازیان گلگت بلتستان، ضلع شگر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کماڈر ایف سی این اے ان اعلانات پر عملدرآمد کےلئے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ چونکہ ضلع شگر میں آرمی پبلک سکول کے قیام غازیان گلگت بلتستان، ضلع شگر کا دیرینہ مطالبہ تھا نیز شھید ذاکر میموریل ٹرسٹ شگر کے بانی اور چیئرمین خادم دلشاد کی بھی مخلص کوششوں کا نتیجہ ہے لہذا ضلع شگر کے باسیوں کی دیرینہ مطالبے کی شنوائی پر غازیان گلگت بلتستان، ضلع شگر اور شھید ذاکر میموریل ٹرسٹ شگر کی جانب سے کمانڈر ایف سی این اے جناب میجر جنرل کاشف خلیل کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کےلئے مسلح افواج آئندہ بھی اپنی تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Urdu news, new army public school will be Establish soon in shigar