نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان، گلگت بلتستان کابینہ کو اجلاس .
نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کابینہ 2023 کا اجلاس ، تنطیم سازی
Urdu news, National Youth Assembly Pakistan, Gilgit-Baltistan Cabinet meeting
نعام الحسن گوہر یوتھ گورنر منتخب، نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان کے صدر حنان علی عباسی نے گلگت بلتستان43 رکنی کابینہ بنائی گئی ہے
انعام الحسن گوہر یوتھ گورنر، عزت نما یوتھ اسپیکر، سید محمد شاہ صوبائی قائد، عدنان عالم نائب صوبائی قائد، عقیلہ بتول ڈپٹی اسپیکر، مصائب حسین نیازی سنیئر یوتھ منسٹر، محمد ذاکر حفیظ سینئر یوتھ منسٹر اور حفیظ الرحمان خلیق کو سینئر منسٹر کا قلمدان سونپا گیا۔
مزید یہ کہ نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان شاخ کی 43 رکنی کابینہ میں 38 یوتھ وزراء 10 پارلیمانی سیکرٹری اور 5 مشیروں ا کو شامل کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا.
اس موقع پر مرکزی صدر نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان حنان علی عباسی نو منتخب کابینہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، نو منتخب کابینہ گلگت بلتستان کی یوتھ کے لئے عملی نمونہ ثابت ہوگی اور آئندہ وقتوں میں گلگت بلتستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔
نو منتخب یوتھ گورنر انعام الحسن گوہر نے مرکزی صدر حنان علی عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی طرف سے اعتماد کا اظہار کیا گیا جس پر پورا اترتے ہوئے نیشنل یوتھ اسمبلی کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے مسائل اور انکا حل اور جذبہ حب الوطنی کو بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ نیشنل یوتھ اسمبلی حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری کابینہ مبارکباد کی مستحق ہے، امید ظاہر کرتا ہوں کہ اراکین کابینہ اپنی پوری قوت اور قابلیت کے ساتھ ترقی، خوشحالی اور پر امن گلگت بلتستان کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے.