بلتستان یونیورسٹی، نیشنل ایگریکلچرریسرچ سینٹر اسلام آباد کے تحت منعقدہ پروگرام میں چھ طالب علم شریک
بلتستان یونیورسٹی، نیشنل ایگریکلچرریسرچ سینٹر اسلام آباد کے تحت منعقدہ پروگرام میں چھ طالب علم شریک
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شعبہ باٹنی بلتستان یونیورسٹی کے طلبہ کا انٹرن شپ پروگرام مکمل
نیشنل ایگریکلچرریسرچ سینٹر اسلام آباد کے تحت منعقدہ پروگرام میں چھ طالب علم شریک ہوئے تھے
صدر شعبہ کی مبارک باد، طلبہ کی ذہنی و فنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں مدد ملے گی، ڈاکٹر علمدار
اسلام آباد ، شعبہ باٹنی بلتستان یونیورسٹی کے چھ رُکنی طلبہ پر مشتمل ایک وفد نے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر اسلام آباد کے منعقدہ انٹرن شپ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔ ٹریننگ سیشن 45 دن تک جاری رہا جس میں ملک بھر کی جامعات کے طلبہ نمائندے شریک تھے۔ انٹرن شپ پروگرام میں پودوں ، پھولوں اور پھلوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور شرکاء کو پودوں کی اہمیت اور حفاظت کے حوالے سے بتایا گیا۔ طلباء و طالبات بلتستان یونیورسٹی نے اِس قسم کے پروگرام اور ٹریننگ سیشنز کو مفید قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اِس قسم کے ٹریننگ سیشنز گلگت بلتستان میں بھی باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہونے چاہیئں۔ دریں اثناء صدر شعبہ باٹنی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علمدار حسین نے ٹریننگ سیشن میں شرکت اور بعدازاں کامیاب تکمیل پر طلباء و طالبات کی توصیف و تعریف کی۔ اُنہوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں طلباء و طالبات کو تازہ دم رکھتی ہیں اور انہیں مختلف فنی مہارتوں کی طرف مائل کرتی ہیں۔ ڈاکٹر علمدار حسین نے اِس قسم کے ٹریننگ سیشنز کو جامعات کےلئے لازمی قرار دیا۔ دوسری جانب اوریک (ORIC) بلتستان یونیورسٹی کے ایڈیشنل ڈایکٹر ڈاکٹر سمیع اللہ نے طلباء و طالبات کو مذکورہ ٹریننگ سیشن میں شرکت کے حوالے سے ضروری تمام سہولیات بہم پہنچائی اور طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کا موجب بنے۔
Urdu news, National Agricultural Research Center Islamabad.