urdu news, NAB decides to transfer money online to fraud victims, 0

نیب کا فراڈ متاثرین کو آن لائن رقوم منتقلی کا فیصلہ، ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے فراڈ متاثرین کو آن لائن رقم کی منتقلی کا فیصلہ کیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
نیب کا فراڈ متاثرین کو آن لائن رقوم منتقلی کا فیصلہ، ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے فراڈ متاثرین کو آن لائن رقم کی منتقلی کا فیصلہ کیا قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے فراڈ متاثرین کو آن لائن رقم کی منتقلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متاثرین کو دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے ،
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے مالی غبن کے متاثرین کو اپنی رقم وصول کرنے میں درپیش مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے متاثرین کو بازیاب شدرہ رقم آن لائن متنقلی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کو قومی احتساب بیورو (نیب) میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدات چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کی، تقریب میں ابتدائی طور پر B4U فراڈ کے متاثرین کو براہ راست بازیاب شدہ رقم آن لائن منتقل کی گئی۔
تقریب میں ڈپٹی چیئرمین، ڈائریکٹر جنرلز، نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ اور دیگر سینئر نیب افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین نے خود متاثرین کے بینک اکاؤنٹس میں رقم کی آن لائن منتقلی کا آغاز کیا، جو کہ ایک اہم پیشرفت ہے۔
اس سے قبل نیب پے آرڈرز کے ذریعے ایک وقت میں محدود تعداد میں متاثرین کو رقم ادا کرتا تھا، جس میں کافی وقت لگتا تھا اور متاثرین کو اپنی رقم وصول کرنے کے لیے نیب کے دفاتر آنا پڑتا تھا۔ اب نیب نے اس عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے تاکہ رقم براہِ راست متاثرین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جا سکے، جس سے روایتی اور وقت طلب طریقہ کار کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

نیب کا فراڈ متاثرین کو آن لائن رقوم منتقلی کا فیصلہ، ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے فراڈ متاثرین کو آن لائن رقم کی منتقلی کا فیصلہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں