گلگت بلتستان میںہم خیال گروپ کا وزیر اعلی بنے گا. دو ٹوک اعلان
گلگت بلتستان میںہم خیال گروپ کا وزیر اعلی بنے گا. دو ٹوک اعلان
urdu-news-n Gilgit-Baltistan, we will become the Chief Minister of the like-minded group
گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر ایک نظر ،۔
گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلی خالد خورشید کے نااہل ہونے کے بعد سیاسی صورتحال انتہائی اہم اور ہر بدلتے موڑ پر تبدیل ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی نے راجہ اعظم کو وزیر اعلیٰ کیلئے نامزد کر دیا اور عمران خان نے بھی منظوری دے دی گئی ۔ urdu-news-n Gilgit-Baltistan, we will become the Chief Minister of the like-minded group
سوشل میڈیا پر راجہ اعظم خان کا حاجی گلبر خان کے حق میں دستبردار ہونے کی خبر کے بعد راجہ اعظم خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نہیں بلکہ وہ بلتستان کے ہم خیال گروپ کے امیدوار ہے۔ جس سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور نظریاتی کارکنان میں بے چینی بڑھ گئی ۔ اور وہ ایک سیاسی بیان کا رنگ دینے کی کوشش کی ۔ لیکن آج صبح پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ گلگت پہنچ کر گورنر ہاؤس میں ایک میٹنگ کال کی جس میں تمام ہم خیال گروپ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ راجہ اعظم خان ، امجد زیدی اور دیگر پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی اس میٹنگ میں نظر آنے پر یہ بات واضح ہو گئی کہ راجہ اعظم خان ہم خیال گروپ کے امیدوار بن چکے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے گلگت اور بلتستان ریجن کے رہنماؤں میں شدید اختلافات پایا جاتا ہے۔ ایڈوکیٹ امجد نے صوبائی اسمبلی کے رکنیت سے اپنا استعفیٰ پارٹی کو جمع کر چکا ہے۔ اور اعلان کیا ہے کہ کل کراچی جا کر چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے۔ urdu-news-n Gilgit-Baltistan, we will become the Chief Minister of the like-minded group