گلگت ،پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ایم این سی ایچ کے ملازمین کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے اعلان۔
گلگت ،پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ایم این سی ایچ کے ملازمین کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے اعلان۔
رپورٹ. اسٹاف رپورٹر 5 سی این نیوز
گلگت ایم این سی ایچ پروگرام گلگت بلتستان کے ملازمین گزشتہ5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ملازمین نے فوری طور پر تنخواہیں نہ ملنے پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیاہے۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ملازمین نے کہاکہ گزشتہ5 ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی ہے جس کے باعث ملازمین کوسخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ملازمین گھریلوں اخراجات پورے کرنے کے لیے درپہ در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔لہذا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان،سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان سمیت دیگر زمہ دارافراد جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے ایم این سی ایچ کے ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔اگر تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو ملازمین آفس کام سے بائیکاٹ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج شگر کے مختلف سکولوں کا دورہ
urdu news, MNCH employees have announced protest in front of the Chief Minister’s House due to non-payment