گلگت بلتستان میں 34 افراد تاحال لاپتہ ہیں گلگت بلتستان میںمسنگ پرسن کی تعداد میں مسلسل اضافہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان میں 34 افراد تاحال لاپتہ ہیں گلگت بلتستان میںمسنگ پرسن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، گلگت: پولیس ریکارڈ کے مطابق گلگت بلتستان میں لاپتہ افراد کے 34 مقدمات تاحال زیر التوا ہیں، جن میں زیادہ تعداد مردوں کی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے 18 ستمبر 2025 تک درج ہونے والے ان مقدمات میں 27 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں۔
ڈویژنل اعتبار سے سب سے زیادہ کیسز گلگت ڈویژن میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 24 مقدمات اب تک حل طلب ہیں۔ اضلاع کے لحاظ سے گلگت اور غذر میں سب سے زیادہ 10، 10 مقدمات درج ہیں۔ نگر میں تین اور ہنزہ میں ایک لاپتہ افراد کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ بلتستان ڈویژن میں 9 کیسز تاحال کھلے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ چار کیسز ضلع کھرمنگ میں، تین سکردو میں اور دو ضلع گانچھے میں درج ہیں، جبکہ ضلع شگر میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
دیامر استور ڈویژن میں سب سے کم یعنی صرف ایک کیس زیر التوا ہے جو ضلع دیامر سے رپورٹ ہوا ہے۔ سالانہ جائزے کے مطابق سب سے زیادہ کیسز سال 2024 میں سامنے آئے، جن کی تعداد 12 ہے۔ سال 2021 اور 2022 میں پانچ، پانچ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2023 اور 2025 میں تین، تین کیسز درج ہوئے۔ 2019 اور 2018 میں دو، دو کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2017 میں ایک مقدمہ درج ہوا۔ پولیس ریکارڈ میں ایک مبینہ جبری گمشدگی کا کیس بھی شامل ہے جس کی ابتدائی رپورٹ 2011 میں درج ہوئی تھی اور حال ہی میں اس کیس میں نیا اندراج کیا گیا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق ایف آئی آر نمبر 16/2012 مورخہ 22 دسمبر 2012 کو تھانہ جل میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 365/34 کے تحت درج کی گئی تھی۔ اس کیس میں دیامر پولیس نے اسلام آباد میں کمیشن آف انکوائری آن انفورسڈ ڈس اپیئرنسز کے متعدد اجلاسوں میں پیشی بھی دی ہے تاہم متعلقہ شخص تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔
urdu news, missing person gilgit baltistan
بگرام ایئربیس تو دور ہم ایک انچ بھی امریکا کو نہیں دیں گے: افغانستان کا دو ٹوک مؤقف