وائس چانسلر کے آئی یوسےAKDN کے سی۔ای۔او کی ملاقات،اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔

urdu news, Meeting of the CEO of AKDN with Vice Chancellor KIUS, agreement to increase cooperation in important sectors.

وائس چانسلر کے آئی یوسےAKDN کے سی۔ای۔او کی ملاقات،اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
وائس چانسلر کے آئی یوسےAKDN کے سی۔ای۔او کی ملاقات،اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔
اسلام آباد (پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ کے مابین ڈیجیٹل ایمپاورمنٹ آف یوتھ،وومن انٹرپرینیورشپ، موسمیاتی تحقیق، ہائی ایلٹیچوٹ ایگریکلچر، پانی اور صفائی جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اس بات اتفاق وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسرڈاکٹر عطا اللہ شاہ اور AKDN کے سی۔ ای۔او اختر اقبال کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ اس ملاقات میں اے کے ایف پی کے پروگرام ایڈوائزر ارشاد عباسی بھی موجود تھے۔ملاقات میں جامعہ قراقرم کے وائس چانسلر نے AKDN کے ساتھ جاری اسٹریٹجک شراکت داری پر روشنی ڈالیتے ہوئے کہاکہجامعہ اس وقت AKAH، Accelerate Prosperity، آغا خان یونیورسٹی، اور آغا خان فاؤنڈیشن کے ساتھ مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آکاہ کے تعاون سے بی ایس ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کامیابی کے ساتھ چلارہی ہے۔جس میں ان کی فیکلٹی و دیگر سہولیات کے ذریعے اس پروگرام کو بہترین انداز میں چلایا جارہاہے۔اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی سے متعلق آغا خان یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف مسلم سولائزیشن اینڈ کلچر یو کے کے ساتھ مشترکہ تحقیقی منصوبے پر کام کیاگیاہے۔اس تحقیق کے سفارشات AKDN کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ملاقات میں سی ای او AKDN اختر اقبال نے کے آئی یو کی کوششوں کو سراہا اور گلگت بلتستان اور چترال کی سماجی اقتصادی ترقی کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیااور کہاکہ مضبوط شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے جون کے وسط میں جائزہ میٹنگ رکھنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔وائس چانسلر نے مزید کہاکہAccelerate Prosperity وومن انٹرپرینیورشپ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے پروگراموں میں کے آئی یو کے ساتھ ایک مضبوط شراکت دار ہے۔ حال ہی میں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی شعبے میں گرین انوویشن سینٹر قائم کیا گیا ہے جس میں پائیدار مصنوعات اور حل پر توجہ دی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب آئی ٹی بورڈ کے قائم کردہ 20 نیشنل فری لانس سینٹرز میں سے کے آئی یو فری لانس سینٹر پورے پاکستان میں پہلے نمبر پر آیادہے۔ اس سہولت سینٹر میں تقریباً 2000 نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے اور تقریباً 800 کے قریب جامعہ قراقرم کے تربیت یافتہ گریجویٹس نے 230 ملین روپے کا کاروبار کیا ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل مہارتوں پر مشتمل ہنر مندوں پر مبنی روزگار کے شعبے کے مزید قیام کے لیے جامعہ قراقرم کو AKDN جیسے شراکت داروں کی معاونت درکار ہے۔وائس چانسلر نے اسکول آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ کنٹینیونگ ایجوکیشن پر بھی روشنی ڈالی جہاں ملازمت کی صلاحیتوں پر زیادہ زور دیا جاتا ہے۔ سی۔ ای۔ او AKDN مسٹر اختر اقبال نے ان شعبوں میں KIU کی کاوشوں کو سراہا اور گلگت بلتستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس تناظر میں شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے جون کے وسط میں میٹنگ منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔ملاقات کے اختتام پر وائس چانسلر کے آئی یو نے پاک چین دوستی پر اپنی کتاب اور ماؤنٹین اسٹڈیز پر KIU کی اشاعت کر دہ کتاب سی ای اوAKDN کو پیش کی۔
جاری کردہ۔
شعبہ تعلقات عامہ،کے آئی یو

آئی ایم ایف سے پاکستان کا مذاکرات شروع، بجٹ میں ملکی قرضوں‌میں‌بے تحاشا اضافہ کا امکان

وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای سے ملاقات، صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے المناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

urdu news, Meeting of the CEO of AKDN with Vice Chancellor KIUS, agreement to increase cooperation in important sectors.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں