شگر پاکستان تحریک انصاف شگر کی جانب سے 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا،عمران خان کٹھ پتلی حکومت کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی ان سے بات چیت کے لیے تیار ہوں گے ، سینئر نائب صدر حسن شگری ایڈوکیٹ
شگر پاکستان تحریک انصاف شگر کی جانب سے 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا،عمران خان کٹھ پتلی حکومت کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی ان سے بات چیت کے لیے تیار ہوں گے ، سینئر نائب صدر حسن شگری ایڈوکیٹ
شگر (عابدشگری 5 سی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف شگر کی جانب سے 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اس موقع پر ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی قیادت تحریک انصاف شگر کے سینئر نائب صدر حسن شگری ایڈوکیٹ کررہے تھے جبکہ وزیر سکندر اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی ریلی پی ایس او پٹرول پمپ سے شروع ہوئی اور پریس کلب شگر پہنچ کر اختتام پذیر ہوکئے ریلی کے اختتام پر پریس کلب شگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے حسن شگری ایڈوکیٹ نے کہا کہ ملک میں بہت جلد تبدیلی انے والی ہے اور عمران خان نہ صرف رہا ہوں گے بلکہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہوں گے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب فارم 47 والے ایوان سے باہر ہوں گے اور فارم 45 ایوان۔کے اندر ہوں گے اور فارم 47 والے جیل میں ہوں گے انہوں نے کہا کہ مقتدر حلقوں سے بات کرنا کوئی عیب والی بات نہیں ہے کیونکہ عمران خان خود ایک طاقت ہے اور طاقت ور لوگوں۔
سے بات کرنا عمران خان کے لیے عیب نہیں بلکہ فخر کی بات ہے کیونکہ طاقت ور سے طاقت ور ہی بات کرسکتے ہیں عمران اور ان کی پوری ٹیم نے نہ اس کٹھ پتلی حکومت کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی ان سے بات چیت کے لیے تیار ہوں گے انہوں نےکہا کہ عمران خان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی طرح کا سیاستدان نہیں بلکہ عالمی لیڈر ہے اور لیڈر صدیوں میں۔ایک ہی پیدا ہوتا ہے ایسے میں عمران خان کو سیاستدان کہنا ان۔کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد گرفتار ہوے تاہم امن و امان برقرار رکھنے کے ذمہ داران نہ صرف گرفتار نہیں ہوے بلکہ انہیں ترقیاں۔دی گئیں لہذا ایک ملک میں دو دستور کو ہم نہیں مانتے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو یوم سیاح کے طور پر اس لیے مناتے ہیں کیونکہ اس دن ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اعلیٰ عدلیہ نے ایک عظیم لیڈر کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا انہوں نے کہا مقتدر حلقے عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر جیل میں بند رکھ کر وقت گزارنا چاہتی ہے تو یہ ان کی بھول ہے کیونکہ عمران خان کو حکومت سے الگ کرسکتے تھے وہ کردیا مگر عوام کی دلوں سے نکالنا ان کی بس کی بات نہیں لہذا مقتدر حلقے عوام کی جذبات کو سمجھیں اور جذبات کی قدر کرتے ہوے عمران خان کو رہا کریں کیونکہ ایک مستحکم مملکت کے لیے عمران۔خان کی ضرورت ہے
گلگت: انصاف یوتھ ونگ ریلی پر پولیس کریک ڈاؤن انتہائی شرمناک عمل ہے سابق ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان
urdu news, May 9 as Black Day,