نہروں کے معاملے پر کراچی سٹی کورٹ میں وکلا کی ہڑتال، داخلی دروازے بند، سائلین پریشان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
نہروں کے معاملے پر کراچی سٹی کورٹ میں وکلا کی ہڑتال، داخلی دروازے بند، سائلین پریشان، سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ میں ہڑتال کی ہے، آج صبح وکلا نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کر دیے، جس کے بعد عدالت کے باہر سائلین کا رش لگ گیا، اور عدالتی کارروائی معطل ہو گئی۔
سندھ بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کینالز کی تعمیر کے حوالے سے وکلا برادری کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ سندھ بار کونسل نے نہروں کی تعمیر کے معاملے پر غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ خیرپور میں ببرلو بائی پاس پر وکلا نے نہروں کے خلاف دھرنا دے رکھا ہے، جس میں کراچی سمیت سندھ بھر کے وکلا شامل ہیں، احتجاجی دھرنے کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہوتا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب، شاہراہ بند ہونے سے ٹریفک کی معطلی کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان ہر طرح کے ساز و سامان کی آمدروفت بھی رک گئی ہے۔
urdu news, Lawyers strike at Karachi City Court over canal issue,
اہم خبروں کی لنک ملاحظہ فرمائیں
سجل ملک معروف یوٹیوبر کی بھی مبینہ ویڈیو لیک کا معاملہ ، تصیدیق یا تردید