urdu news, Lahore Under Severe Air Pollution, 0

لاہور فضائی آلودگی کی زد میں، ائیر کوالٹی انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
لاہور ان دنوں شدید فضائی آلودگی کی زد میں ہے اور شہر میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 358 تک پہنچ گیا ہے، گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 500، سرگودھا کا 347 رٰیکارڈ کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کے اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد کا اے کیو آئی 306، ملتان کا 304 اور ڈی جی خان کا 244 ریکارڈ کیا گیا۔

ویب سائٹ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ لاہور کا آلودہ ترین علاقہ ملتان روڈ جہاں اے کیو آئی 500 رکارڈ کیا گیا جبکہ جی ٹی روڈ پر 500، شاہدرہ پر 391 اور سفاری پارک کا اے کیو آئی 377 ریکارڈ کیا گیا۔ کاہنہ کا اے کیو آئی 335 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کا 335 ریکارڈ کیا گیا۔
urdu news, Lahore Under Severe Air Pollution,

50% LikesVS
50% Dislikes

لاہور فضائی آلودگی کی زد میں، ائیر کوالٹی انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں