urdu news, KPK government increase budget 0

کے پی حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ بڑھا کر 100 ملین کر دی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کے پی حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ بڑھا کر 100 ملین کر دی. خیبرپختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اجلاس میں دینی مدارس کے گرانٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے، طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبے میں دینی وعصری تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت سکولوں کے ساتھ مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
urdu news, KPK government increase budget

کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے

50% LikesVS
50% Dislikes

خیبر پختون خواہ حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ بڑھا کر 100 ملین کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں