گلگت قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلباء کی فیسوں میں 25 فیصد اضافہ واپس، 10 فیصد اضافہ

گلگت قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلباء کی فیسوں میں 25 فیصد اضافہ واپس، 10 فیصد اضافہ
وزیر اعلی گلگت بلتستان ( عابد شگری 5 سی این نیوز ویب) کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز و کامرس ذبیح اللہ کی کاوشوں سے قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلباء کی فیسوں میں 25 فیصد شرح سے کئے جانیوالااضافہ واپس لینے اور فیسوں میں اضافہ صرف 10 فیصد تک محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز و کامرس ذبیح اللہ کی یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ خصوصی اجلاس کے موقع پر کیا گیا جس پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔
اجلاس کے بعد طلباء سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز و کامرس ذبیح اللہ نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت پر قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے مالی مشکلات سمیت دیگر مسائل کے پائیدار حل کیلئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہےاور کمیٹی کی سفارشات پر تمام حل طلب مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائیگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے گرانٹ کی فراہمی کے علاوہ گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں کا قراقرم بورڈ سے الحاق یقینی بنانے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں نے قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے مسائل سے چشم پوشی برتی جسکی وجہ سے خطے کی اعلی تعلیمی درسگاہ کے مسائل میں اضافہ ہوا لیکن موجودہ حکومت یونیورسٹی کے مسائل حل کرنے کے علاوہ طلباء کو اعلی تعلیم کیلئے سازگار ماحول اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے طلباء سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی تمام توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں، صوبائی حکومت طلباء کو مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہونے نہیں دے گی، ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ تعلیمی اداروں کو تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ کرکے نوجوان نسل کو اپنا سنہری مستقبل بنانے کا موقع دیا جائے ۔
اس موقع یونیورسٹی انتظامیہ سمیت طلباء نے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز و کامرس ذبیح اللہ کا یونیورسٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت اعلی تعلیم کے فروغ اور یونیورسٹی کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائیگی۔
Urdu news, KIU revise increased fee

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں