شگر ، کشمیر کے بغیر تکمیل پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہوسکتا. یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے خطاب
شگر ، کشمیر کے بغیر تکمیل پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہوسکتا. یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے خطاب
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس پی شگر شیر احمد ، ناصر حسین ، رضوان اللہ اور دیگر نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر تکمیل پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہوسکتا ۔ اور کشمیر جلد آزاد ہوگا اور ملک عزیز پاکستان کا حصہ ہوگا پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی و قانونی حمایت کرتے رہیں گے . ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی قیادت مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک یکجہتی واک/ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر سے نکالی گئی ایس پی شیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد سمیت سرکاری محکموں کے سربراہان، ماتحت عملوں، علماء ومشائخ، عمائدین شگر اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے مظلوم کشمیری خواتین اور بچوں کی تصاویر لگی ہوئی بینرز، پلے کارڈز اور پاکستانی و کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے ڈی سی شگر کی قیادت میں ریلی شگر حسینی چوک پہنچی جہاں ڈپٹی کمشنر شگر سمیت دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں شرکاء کو ریلی اور پروگرام کی مقصد سے آگاہ کیا اور کشمیر کاز پر بھر پور روشنی ڈالی اور بھارتی جبر و استبداد کی پر زور مزمت کرتے ہوئے کہا بھارت اب زیادہ دیر کشمیر پر اپنی جبری تسلط قائم نہیں رکھ سکتے کشمیر جلد آزاد ہوگا اور ملک عزیز پاکستان کا حصہ ہوگا پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی و قانونی حمایت کرتے رہیں گے آخر میں کشمیریوں کی آزادی اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے دعا کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوا۔
urdu news, Kashmir Solidarity Day