urdu news, karachi news 0

کے الیکٹرک کا 2000 فیڈرز پر بجلی بحالی کا دعویٰ، کراچی کے کئی علاقے 24 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی شہر کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ شہر کے 2000 فیڈرز پربجلی بحال ہے۔ کراچی شہر میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ تاہم اب کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کراچی کے 2122 فیڈرز میں سے 2000 فیڈرز پر بجلی بحال ہے۔ 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کئی علاقے بجلی سے محروم
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے 240 فیڈرز تاحال بند ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کے الیکٹرک بجلی بحال کرنے میں ناکام ہے۔
ذرائع کے مطابق گلستان جوہر، سلطان آباد، نارتھ ناظم آباد، ملیر، معین آباد، کورنگی، اورنگی، لیاقت آباد،گڈاپ،کاٹھور اور بن قاسم میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن، پی ای سی ایچ ایس،گلشن اقبال اور ڈی ایچ اے میں بھی 22 گھنٹے سے بجلی معطل ہے۔
بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں پانی کی بھی قلت ہو گئی ہے۔کے الیکٹرک کا 2000 فیڈرز پر بجلی بحالی کا دعویٰ، کراچی کے کئی علاقے 24 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم

urdu news, karachi news

50% LikesVS
50% Dislikes

کے الیکٹرک کا 2000 فیڈرز پر بجلی بحالی کا دعویٰ، کراچی کے کئی علاقے 24 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں