urdu news, karachi news 0

کراچی گھر میں پانی کا ٹینک صاف کرتے دم گُھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی گھر میں پانی کا ٹینک صاف کرتے دم گُھٹنے سے 4 افراد جاں بحق، گھر میں پانی کا ٹینک صاف کرتے ہوئے دم گُھٹنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک کی حالت نازک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا جہاں گھر میں موجود پانی کے ٹینک میں گٹر کا پانی بھرنے سے زہریلی گیس پیدا ہوگئی جس کے باعث صفائی کیلئے ٹینک میں اترنے والے دم گُھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 کو بے ہوشی کی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

کراچی گھر میں پانی کا ٹینک صاف کرتے دم گُھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں