urdu news karachi damper accident 0

کراچی میں تیز رفتار بے قابو کوچ نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا زندگی چھین لی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی میں تیز رفتار بے قابو کوچ نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا زندگی چھین لی، پ17 سالہ منصور والد کیساتھ امتحان دینے جا رہا تھا
کراچی:فرسٹ ایئر کا طالب علم والد کے ساتھ امتحان دینے کے لیے کالج جاتے ہوئے تیز رفتار کوچ کی ٹکر لگنے سے والد سمیت جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پاکستان بازارتھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر 15 ارم اسٹورکے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارباپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے، جس پر زخمی باپ کو نجی اسپتال جب کہ زخمی بیٹے کو پہلے عباسی اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہاتھا کہ دونوں باپ بیٹے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
بعدازاں دونوں باپ بیٹے کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں، جہاں جاں بحق ہونے والوں میں 37 سالہ عرفان ولد اکبرخان اوراس کا 17 سالہ بیٹا منصورعرفان شامل ہیں، جو منگھوپیرکےرہائشی تھے اور ان کا ٓبائی تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔
متوفی منصورفرسٹ ایئرکا طالب علم تھا جب کہ متوفی عرفان اپنے بیٹے منصورکو امتحان دینے کے لیے کالج چھوڑنے جا رہا تھا کہ ٹریفک حادثے کا شکارہوگئے۔ متوفی عرفان 4 بچوں کا باپ اورمتوفی منصوربہن بھائیوں میں سب سے بڑاتھا۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتارپرائیویٹ بڑی کوچ کی ٹکر کے باعث پیش آیا،جس کے بعد گاڑی موقع پر سے فرارہوگئی۔ پولیس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ پرائیویٹ کوچ کا سراغ لگایا جاسکے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔

urdu news karachi damper accident

پاک فوج دشمن کی نیندیں اُڑانے والی قوت ہے” – عابد حکیمی، نائب صدر پی پی پی ضلع کھرمنگ

پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، خوفزدہ بھارتی میڈیا نے رونا پیٹنا شروع کردیا.

50% LikesVS
50% Dislikes

کراچی میں تیز رفتار بے قابو کوچ نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا زندگی چھین لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں