قائمہ کمیٹی میں جھگڑا، کے الیکٹرک کے سی ای او کو اجلاس سے نکال دیا گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
قائمہ کمیٹی میں جھگڑا، کے الیکٹرک کے سی ای او کو اجلاس سے نکال دیا گیا، : قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں تلخ کلامی کے بعد سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔
مونس علوی نے اعتراض اٹھایا کہ کراچی چیمبر آف کامرس اور دیگر صنعتی اداروں کے نمائندوں کو آن لائن شرکت کی اجازت دی گئی جبکہ انہیں یہ سہولت نہیں دی گئی۔ انہوں نے آغاز میں ہی سوال اٹھایا:”مجھے زوم آپشن کیوں نہیں دیا گیا؟” باقی لوگوں کو زوم پر بلایاگیا اور مجھے کراچی سےبلایا گیا ، یاانہیں بھی اجلاس میں بلا لیتے یا مجھے بھی زوم پر بلالیتے۔
اس پر سید رضا علی گیلانی نے کہا چیئرمین کا بلانے یا نہ بلانے کا اختیا ر ہے میں ممبران اور اپنی عزت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا انہیں اجلاس سے باہر نکالاجائے انکی موجودگی تک اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتا۔
urdu news, k electric