گلگت بلتستان پولیس کی ستعداد بڑھانے کے لئے صوبائی حکومت کا فنانس ڈویژن اسلام آباد کو خط
گلگت بلتستان پولیس کی ستعداد بڑھانے کے لئے صوبائی حکومت کا فنانس ڈویژن اسلام آباد کو خط
urdu news, job alert today, GB police recruitment , letter to finance division
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
گلگت بلتستان پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے اضافی ایک ہزار آسامیوں کی منظوری کیلئے فنانس ڈویژن اسلام آباد کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان کی خصوصی درخواست پر ایک ہزار پولیس اسامیوں کی تخلیق کے لیے فنانس ڈویژن اسلام اباد کو باقاعدہ خط ارسال کر دیا ہے۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ محکمہ پولیس گلگت بلتستان کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے فوری طور پر 1000 آسامیاں تخلیق کرنا ناگزیر ہے اور پولیس فورس کو ہنگامی بنیادوں پر جدید آلات اور سہولتوں سے لیس کرکے گلگت بلتستان کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کو مضبوط و مستحکم کیا جا سکتا ہے۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے مزید لکھا ہے کہ گلگت بلتستان کے حالیہ دورہ کے دوران بھی نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے گلگت بلتستان پولیس کو مذید مضبوط بنانے کے لیے اضافی آسامیاں اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تمام وسائل فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس کے علاوہ ملک بھر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور چترال ،خیبر پختونخو میں حالیہ در اندازی کے واقعات اور گلگت بلتستان میں مستقبل میں اس طرح کے خطرات کے پیش نظر گلگت بلتستان میں پولیس فورس کو جدید وسائل اور صلاحیتوں سے لیس کرنا ضروری ہے اور مزید نفری کی تعیناتی عمل میں لاکر امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنائی جا سکتی ہے۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اپنے خط میں مذید لکھا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس کو افرادی قوت اور وسائل فراہم کرنے سے خطے میں امن و انصاف کو مزید فروغ ملے گا۔مزید برآں، قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کی آمد، KKH کی سیکیورٹی، مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینیوں کے لیے سخت سیکیورٹی کو یقینی بنانے، اور دیامر بھاشا ڈیم اور پال چین اقتصادی راہداری جیسے قومی سطح کے منصوبوں پر پر امن عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیےگلگت بلتستان اپیکس کمیٹی نے بھی پولیس فورس کو مضبوط و مستحکم بنانے کی سفارش کی ہے۔
urdu news, job alert today, GB police recruitment , letter to finance division