اسکردو سمیت بلتستان میں جشن مے فنگ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا : ڈپٹی کمشنر سکردو
اسکردو سمیت بلتستان میں جشن مے فنگ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا : ڈپٹی کمشنر سکردو
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت جشن مے فنگ کی انعقاد کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی سکردو، اسسٹنٹ کمشنر سکردو، ایکسیئن برقیات دیگر متعلقہ آفیسران کے علاوہ تبت بلتستان آرٹس کونسل کے صدر و ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اس سال جشن مے فنگ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور اس حوالے سے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو اپنی اپنی زمہ داریاں تفویض کی گئی۔ اور پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جشن مے فنگ 21 دسمبر کی شام 6 بجے میونسپل سٹیڈیم سکردو میں منایا جائے گا جہاں تبت بلتستان آرٹس کونسل کے فنکار مے فنگ کے جشن میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مے فنگ بلتستان کی ایک اہم ثقافتی تہوار ہے بلتی ادب و ثقافت کی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور انہی ثقافتی اقدار کو زندہ رکھ کر ہی کسی قوم کی پہچان کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ اس پروگرام میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام الناس کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
urdu news, Jashan e mafang festival