شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے شگر میں کوہ پیمائی سے تعلق رکھنے والے تمام ٹور آپریٹر کمپنیوں، گائیڈز اور سرداروں کو نوٹس کر دیا ہے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے شگر میں کوہ پیمائی سے تعلق رکھنے والے تمام ٹور آپریٹر کمپنیوں، گائیڈز اور سرداروں کو نوٹس کر دیا ہے کہ کوہ پیماؤں کے ساتھ بوجھ اٹھانے والے پورٹروں کے سابقہ بقایاجات جو ان کے ذمے ہیں دو ہفتے کے اندر ادا کردیں بصورت دیگر ان کمپنیوں پر اس سال شگر میں کام کرنے پر پابندی عائد کی جائے گی انہوں نے آئندہ قلیوں کو بروقت ان کی مزدوری ادا کرنے کا حکم دیا مختلف بہانوں کے ذریعے ادائیگی میں تاخیر کرنے والے کمپنیوں اور ٹو آپریٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اس نوٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب پورٹرز اپنے اہل و عیال کی خرچ و خوراک کی خاطر اپنی جان جوکھوں پر ڈال کر کوہ پیماؤں کے بوجھ اٹھاتے ہیں ان کی مزدوری بروقت ادا نہ کرنا انتہائی زیادتی ہے آئندہ اس حوالے سے کسی قسم کی شکایت برداشت نہیں کی جائیگی۔