اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیا
urdu news, Islamabad High Court suspended the non-bailable arrest warrant of Imran Khan in the Tosha Khana case
5سی این نیوز ویب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کا توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد سیشن کورٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو معطل کر دیا، اور حکم دیا کہ 13 مارچ کو کورٹ میںپیش ہو کر کیس کا پیروی کریں . اگر 13 مارچ کو پیش نہ ہوئے تو معمول کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے،
اسلام آباد سیشن کورٹ نے بھی 13 مارچ کو طلب کر رکھا ہے. اسلام آباد کے سیشن کورٹ 13 مارچ کو سابق وزیر اعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کریںگے . چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی.عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کو 28 فروری کو طلب کیا گیا تھا، اسی دن عمران خان
3 عدالتوںمیںپیش ہونے تھے. جس کی وجہ سے عدالت میںپیش نہیں ہو سکا، اور عمران خان کو سیکورٹی خطرات بھی ہیں، جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیا اور 13 مارچ کو اسلام آباد کے سیشن کورٹ میںپیش ہونے کا حکم دے دیا،.