صوبائی حکومت اور چیف سکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایات کی روشنی میں شگر بازار کی تزین و آرائش کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا
صوبائی حکومت اور چیف سکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایات کی روشنی میں شگر بازار کی تزین و آرائش کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا
رپورٹ ۔ عابد شگری 5 سی این
صوبائی حکومت اور چیف سکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایات کی روشنی میں شگر بازار کی تزین و آرائش کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ اسی سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر شگر والی اللہ فلاحی نے چیف آفیسر بلدیہ شگر کے ہمراہ شگر بازار کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقعے پر صدر بازار کمیٹی، سول سوسائٹی اور ہوٹل ایسوسی ایشن شگر کے عہدہ دارن بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر شگر دوکان داروں سے ملے اور ان سے گزارش کہ کہ وہ بازار کی تزین و آرائش میں بھرپور حصہ لیں بازار کی تزین و آرائش سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور ساتھ ہی علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا اس موقعے پر دوکان داراں نے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی ۔
Urdu news, instructions of the Provincial Government and Chief Secretary Gilgit-Baltistan, the first phase of the decoration of Shigar Bazaar has started.