گلگت ، زیر تکمیل پاور پروجیکٹس میں مشینری کی تنصیب کے حوالے سے درپیش رکاوٹ کو دور کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان
گلگت ، زیر تکمیل پاور پروجیکٹس میں مشینری کی تنصیب کے حوالے سے درپیش رکاوٹ کو دور کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت محکمہ برقیات کی سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زیر تکمیل پاور پروجیکٹس میں مشینری کی تنصیب کے حوالے سے درپیش رکاوٹ کو دور کیا گیا ہے، ایل سی کا مسئلہ حل ہوا ہے، سیکریٹری برقیات متعلقہ کنٹریکٹرز کو ایک مہینے میں ٹربائنز اور دیگر مشینری کی درآمد کو یقینی بنانے کا پابند کریں۔ آئندہ تین مہینوں میں جو پاور پروجیکٹس مکمل ہوئے ہیں ان میں مشینری انسٹال کریں تاکہ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پاور کے منصوبے غیر ضروری طور پر التواء کے شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے متعدد بار ریویجن کرنی پڑتی ہے، سیکریٹری برقیات پاور کے منصوبوں میں ٹائم لائن کا تعین کرے اور سختی سے ٹائم لائن پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے جزاء و سزاء کا نظام بلاتفریق متعارف کرائیں اور محکمے میں شفافیت کو یقینی بنائیں۔ آفیسران اور ملازمین ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی ایمانداری سے کریں اور وسائل کا صحیح استعمال کریں۔ وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی ہے کہ دور دراز علاقوں میں ٹرانسفارمرز اور دیگر الات کی مرمت کیلئے محکمے کا اپنا ورکشاپ قائم کرنے کیلئے پروجیکٹ آئندہ مالی سال کے اے ڈی پی میں شامل کرانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ تمام بڑے اضلاع کی سطح پر ورکشاپس قائم ہوں اور مشینوں کی مرمت و بحالی تیز ہوسکے۔ محکمہ برقیات کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بجلی کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ اس میں غیر ضروری تبدیلی سے عوام کا محکمے سے اطمینان اٹھ جاتا ہے۔ غیر قانونی کنکشنز کیخلاف جاری کارروائی کو مزید تیز کریں۔ تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی جائے کہ متعلقہ سیکریٹریز بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ جن علاقوں میں بجلی کے میٹرز نصب نہیں ہیں ان علاقوں میں انتظامیہ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے محکمہ برقیات میٹرز کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تجارتی مراکز اور گھروں میں سپیشل ٹرانسفارمرز ختم کئے جائیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برقیات، صوبائی وزیر منصوبہ بندی، صوبائی وزیر خزانہ اور متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔
urdu news, installation of machinery in the under-completed power projects