پاک بھارت کشدگی ،ہمارے تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہو گئے: انڈین سرکاری ذرائع کی تصدیق،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاک انڈیا کشیدگی ،ہمارے تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہو گئے: انڈین سرکاری ذرائع کی تصدیق، انڈیا کے چار سرکاری عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان نے پانچ انڈین طیارے مار گرائے ہیں، تاہم انڈیا نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ انڈیا میں جانی نقصان ، انڈین فوج نے بدھ کو کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گولہ باری سے اس کے تین عام شہری مارے گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے انڈین فوج کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ’پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر کی طرف سے آرٹلری فائر کیے۔
پاک انڈیا کشدگی ،ہمارے تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہو گئے: انڈین سرکاری ذرائع کی تصدیق
پاکستان میں بھارتی حملوں پر پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر، کئی ایئرپورٹس بند، بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستان نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارت کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے اور کئی بڑے ایئرپورٹس پورٹس بند کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 13 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے۔
پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔
urdu news, India-Pakistan crisis