گلگت فلاحی ریاست کا تصور ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ آزاد خارجہ پالیسی ملک کی بقا کی ضمانت ہے . غلام عباس ترجمان ایم ڈبلیو ایم
گلگت فلاحی ریاست کا تصور ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ آزاد خارجہ پالیسی ملک کی بقا کی ضمانت ہے . غلام عباس ترجمان ایم ڈبلیو ایم
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت مینڈیٹ سے ملک پر عالمی طاقتوں کی گرفت مزید مضبوط ہو گئی۔ فلاحی ریاست کا تصور ایک خواب بنکر رہ گیا ہے۔ آزاد خارجہ پالیسی ملک کی بقا کی ضمانت ہے۔ کرپٹ ٹولہ ایک بار پھر مسلط کیا گیا جو IMF کی مزید کڑی شرائط مان کر عوام کو مزید بدحالی سے دو چار کر دینگے۔
ان خیالات کا اظہار غلام عباس ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ حالیہ جنرل الیکشن نہیں سلیکشن تھا جس کی حقیقت دنیا کے سامنے کھل کر آ گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک بار پھر کرپٹ ٹولہ حکمران بنا دیے گئے۔اگر یہی کرنا تھا تو جعلی الیکشن کے نام پر قومی خزانے کو کیوں نقصان پہنچایا گیا عالمی برادری میں ملک عزیز تماشا بن کر رہ گیا ہے۔ ہر ملک ہمیں بھکاریوں کی نظر سے دیکھتا ہے۔خودداری اور آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرنے سیاسی لیڑروں کو جیلوں میں ڈالا ہوا ہے۔جبتک عوامی مینڈیٹ حقیقی نمائندوں کو منتقل نہیں کیا جاتا ملکی معیشت وینٹیلیٹر پر ہو گی اور اقوام عالم میں عزت و وقار سر بلند نہیں سکتا۔
urdu news, independent foreign policy is the guarantee of a country’s survival