urdu-news-independence-day-of-pakistan 0

یوم آزادی کی خوشیاں اچانک ماتم میں تبدیل، تین افراد جان کی باز ہار گئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی: جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 40 زخمی، پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ملک بھر میں آج 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
کراچی میں 12 بجتے ہی پولیس کی سخت وارننگ کے باوجود شہر میں ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی، گولیاں لگنے سے 3 افرادجاں بحق جبکہ 40 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 میں ہوائی فائرنگ سے 8 سال کی بچی جبکہ کورنگی ساڑھے 3 میں ہوائی فائرنگ سے اسٹیفن نامی شخص ہلاک ہوا۔ لیاری میں ہوائی فائرنگ سے جمعہ نامی شخص دم توڑ گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 15 مرد، 2 خواتین، ایک بچہ اور ایک بچی شامل ہے۔ سول اسپتال میں 5، جناح اسپتال 3، عباسی شہید اسپتال میں 11 زخمی منتقل کیے گئے۔
urdu news, independence day of Pakistan

50% LikesVS
50% Dislikes

یوم آزادی کی خوشیاں اچانک ماتم میں تبدیل، تین افراد جان کی باز ہار گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں