اسکردو سائنٹفک انڈکس کی درجہ بندی، بلتستان یونیورسٹی کے سائنسدان نے نمایاں پوزیشن حاصل کر لیا
اسکردو سائنٹفک انڈکس کی درجہ بندی، بلتستان یونیورسٹی کے سائنسدان نے نمایاں پوزیشن حاصل کر لیا
urdu news
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
تفصلات کے مطابق ڈاکٹر ذاکر حسین قمرؔ ملکی سطح پر 1،769، پورے ریجن میں 87،698 اور پوری دنیا میں 461،227 نمبرپر ہیں
وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم ملکی سطح پر1،918، پورے ریجن میں93،476اور پوری دنیا میں 488،229 نمبرپر ہیں
ڈاکٹر ذاکرحسین قمرؔ کی گذشتہ چھ سالوں میں ہائی ایڈیکس 19، آئی ٹین ایڈیکس 26 اور سائیٹیشن 984 ہوچکی ہیں
پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان کی گذشتہ چھ سالوں میں ہائی ایڈیکس 18، آئی ٹین ایڈیکس 33 اور سائیٹیشن 1،089 ہے
اسکردو آلپرڈوگر سائنٹفک انڈکس کی تازہ ترین درجہ بندی جاری ، یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے سائنس دانوں نے میدان مار لیا، آلپر سائنٹیفک درجہ بندی انڈکس کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق جامعہ بلتستان شعبہ ریاضی کے ڈاکٹر ذاکرقمر اس درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر ہے ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان اس درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہیں ، جبکہ شعبہ ریاضی کے ڈاکٹرمنور علی عباس درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں۔اے ڈی سائنٹیفک انڈکس ایک ایسا سسٹم ہے جو سائنس دانوں کے کام کاجائزہ لینے کے ساتھ ان کے تحقیقی کام ، جرنلز اور ساتھ ہی جامعات کے استعداد کا ر کو بھی جانچتا ہے اور یہ سسٹم سائنس دانوں کے کام ، ان کے ریسرچ جرنلز اور استعداد کار کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سال درجہ بندی جاری کرتا ہے ۔ سال رواں جاری ہونے والی درجہ بندی کے مطابق ڈاکٹر ذاکر قمر اس فہرست میں صف اول پر کھڑ ے ہیں جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان دوسرے اور ڈاکٹر منور علی عباس تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس درجہ بندی کو ترتیب دینے کے لیے ائی ٹین انڈکس ، ایچ انڈکس ، اور نمبر آف سائٹیشنز کا خیال رکھا جاتا ہے ۔ جامعہ ہذا کے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جامعہ ہذا کے سائنس دانوں کا اس درجہ بندی میں شامل ہونا اور صف اول پہ رہنا یقیناً قابل ستائش ہے ، اور اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جامعہ ہذا کے فیکلٹی ممبران ریسرچ ورک اور اہلیت میں کسی سے پیچھے نہیں ، انہوں نے کہا کہ اساتذہ اس اعزاز کو برقرار رکھنے کے لیے بھر پور محنت جاری رکھیں ، جامعہ ہذا مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور فیکلٹی ممبران کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
urdu news, In Skardu Scientific Index ranking, Baltistan University Scientist has achieved prominent position