urdu news, imran khan Refused polygraph test 0

عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا، راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم کو بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنا تھا تاہم عمران خان نے ایک بار پھر پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ لاہور پولیس3 روز سے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آرہی ہے۔

urdu news, imran khan Refused polygraph test

50% LikesVS
50% Dislikes

عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں