اسلام آباد نگران وفاقی کابینہ کے ساتھ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان وزراء کے ہمراہ اہم اجلاس
اسلام آباد نگران وفاقی کابینہ کے ساتھ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان وزراء کے ہمراہ اہم اجلاس
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
سلام آباد : وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کا اجلاس آج اسلام آباد میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، سنئیر وزیر برائے خوراک غلام محمد، سینئر وزیر برائے خزانہ انجینئر محمد اسماعیل، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور سیکریٹری خوراک عثمان احمد نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کیلئے گندم سبسڈی کی فراہمی کے حوالے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ وفاقی سیکریٹری برائے کشمیر و گلگت بلتستان نے گندم سبسڈی کے حوالے سے گلگت بلتستان میں در پیش مسائل اور فوری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان ، وزیر خوراک اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے گندم سبسڈی کے حوالے سے عوامی مطالبات کی بھر پور نمائندگی کی اور خطے میں غذائی قلت کے سبب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے گندم سبسڈی کی مد میں سابقہ قیمتوں کو برقرار رکھنے، گندم کے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلیے اضافی گرانٹ کی فراہمی سمیت سو فیصد مقامی سطح پر پیدا ہونیوالی معیاری گندم کی فراہمی پر زور دیا۔
اجلاس میں گلگت بلتستان حکومت کی گندم بحران کے حل کیلئے پیش کی گئی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا گیا اور گندم ایشو کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔