شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں شگر کی ٹاؤن پلاننگ کے حوالے سےاہم اجلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں منعقد ہوا
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں شگر کی ٹاؤن پلاننگ کے حوالے سےاہم اجلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں منعقد ہوا
رپورٹ 5 سی این نیوز شگر
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں شگر کی ٹاؤن پلاننگ کے حوالے سےاہم اجلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں منعقد ہوا جس میں ایس پی شگر شیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد سمیت کثیر تعداد میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شگر شریک تھے۔ اجلاس میں ضلع کی ماسٹر پلان جو کہ سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں تیار کیا جارہا ہے ڈرافٹ شرکاء کو پیش کیا گیا ساتھ ہی ڈرافٹ کی پی ڈی ایف کاپی گروپ میں شیئر کیا جا کر ہدایت کی کہ اس ڈرافٹ کا مطالعہ کریں اور اس پر اپنی تجاویز اور سفارشات کوئی ہو تو اندر چار یوم جمع کریں تاکہ اس کو فائنل کیا جا سکے علاؤہ ازیں شگر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، لینڈ کمپنسیشن کیسز، سائڈ سلیکشنز وغیرہ پر گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے اپنے گفتگو میں کہا کہ تعمیراتی کام کا سیزن شروع ہونے والا ہے تمام ٹھیکیداروں کو کام شروع کرنے کی تیاری کے لئے نوٹس جاری کریں تاکہ وہ فوری اپنا کام شروع کریں اور کسی بہانے کا سہارا لے کر کام شروع کرنے میں تاخیر نہ کریں۔ سکیموں کی سائیڈ سلیکشن کے لئے لیٹر لکھیں تاکہ فوری سائٹنگ بورڈ تشکیل دے کر جگہ کا انتخاب کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ تمام سکیموں کی معاوضے فوری ادا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈی سی شگر نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ نئے سکیموں کے لئے پروپوزل ابھی سے تیار کریں تاکہ بروقت حکام بالا کو ارسال کیا جاسکے۔ اس کے علاؤہ تمام دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ شرکاء نے تمام ہدایات پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Urdu news, important meeting regarding town planning