شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت WWF کے زیر اہتمام جاری پروجیکٹ WRAP کے تھرڈ پارٹی پروجیکٹ پر اہم اجلاس
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت WWF کے زیر اہتمام جاری پروجیکٹ WRAP کے تھرڈ پارٹی پروجیکٹ پر اہم اجلاس
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا جس میں WWF کے زیر اہتمام جاری پروجیکٹ WRAP کے تھرڈ پارٹی رویوو ٹیم رخ نائز خان اور سی ای او برین بکس کنسلٹنٹ ساجدہ حمید جوکہ اسلام آباد سے آئے ہوئے ہیں سمیت زاہد حسین کوآرڈینیٹر پروجیکٹ سائٹ WWF Pakistan فیلڈ آفس سکردو، سوشل میڈم شازیہ مریم اور دیگر شریک تھے میٹنگ میں کنسلٹنٹ WWF نے ڈی سی شگر سے ضلع میں اپنی آرگنائزیشن کی کارکردگی کی نسبت تاثرات لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شگر میں اس ادارے کی کارکردگی بہترین ہے ان کے پروجیکٹس ابھی شروع ہوئے ہیں علاقے میں کام کرنے کے حوالے سے پرعزم نظر آتے ہیں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے پروجیکٹس شگر کی انتہائی ضرورت کی ہے کیونکہ یہاں ہیلتھ اینڈ ہائیجن، قدرتی آفات سے بچاؤ کے اقدامات، دریائی کٹاؤ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی بند اور زراعت کی ترقی کے لئے اقدامات کی سخت ضرورت ہے جو کہ یہ تمام منصوبے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے پروگرام میں شامل ہے لہذا شگر میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں ممکنہ تمام رکاوٹیں اور ایشوز حل کئے جائیں گے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ٹیم نے ڈی سی شگر کا شکریہ ادا کیا اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
urdu news, important meeting on the third party project of WRAP, an ongoing project organized by WWF.