ڈپٹی کمشنر سکردو کی زیر صدارت اہم اجلاس : رمضان المبارک میں بجلی، پرائس کنٹرول اور دیگر انتظامات کے لئے احکامات جاری
ڈپٹی کمشنر سکردو کی زیر صدارت اہم اجلاس : رمضان المبارک میں بجلی، پرائس کنٹرول اور دیگر انتظامات کے لئے احکامات جاری۔
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
آج بتاریخ 23 فروری کو ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) شہریار شیرازی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران، ایکسیئن برقیات، اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور فوڈ انسپکٹر ایم سی نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں بجلی، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں، پرائس کنٹرول، ڈپٹی کمشنر رمضان بچت کاؤنٹر اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام الناس اور روزہ داروں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ایکسیئن برقیات کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں دو گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں، نیز رمضان المبارک کے الگ پراپر شیڈول کے تحت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے تینوں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے تمام اشیاء ضروریہ کی ریٹ لسٹ کا تعین کو یقینی بنائیں اور تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں کریں۔ روزمرہ استعمال کے تمام اشیاء خوردونوش معیاری اور معقول نرخوں پر عوام الناس کو دستیاب ہو اور ریٹ لسٹ کو برقرار رکھنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس، چیف آفیسر، فوڈ انسپکٹر کی مشترکہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش، گیس، چھوٹا اور بڑا گوشت، مرغی، سبزی شاپس اور ہوٹلز کی چیکنگ کریں گے اور پرائس کنٹرول ریٹ لسٹ کو یقینی بنائیں گے۔ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کریں اور آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے کے حوالے سے پابند کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تینوں سب ڈویژن کے مختلف مارکیٹ اور مقامات پر ڈپٹی کمشنر رمضان بچت کاؤنٹر کے قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس کو بازار سے سستہ اور معیاری چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Urdu news, Important meeting chaired by Deputy Commissioner Skardu