وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان آج ہیوسٹن ٹیکساس میں ایک اہم سرمایہ کاری کانفرنس، وسیع سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے

urdu news , important investment conference

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان آج ہیوسٹن ٹیکساس میں ایک اہم سرمایہ کاری کانفرنس، وسیع سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا گیا . سیاحت، ہائیڈرو پاور، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہیں وزیر اعلی گلگت بلتستان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی جانب سے ہیوسٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس کاانعقاد۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان آج ہیوسٹن ٹیکساس میں ایک اہم سرمایہ کاری کانفرنس کی قیادت کی، جس کا مقصد علاقے میں موجود وسیع سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔ اس تقریب میں امریکہ میں مقیم پاکستانی اراکین، سرمایہ کاروں اور اہم سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔معروف پاکستانی کمیونٹی کے رکن غضنفر ہاشمی اور روپانی فاؤنڈیشن کے عزیز اللہ بیگ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں روپانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین نصرالدین روپانی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا پاکستان سے اس تقریب میں شرکت کیلئے آنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کرنے والی کمیٹی کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے نصرالدین روپانی کا گلگت بلتستان کیساتھ اپنی دو دہائیوں پر محیط وابستگی پر روشنی ڈالی، جس میں چار سال قبل پہلے آئی وی سکول کا قیام اور گلگت بلتستانحکومت کو اس کی پہلی سرمایہ کاری منصوبہ بندی اور گلگت بلتستان انویسٹ ڈاٹ آرگ کی (gilgitbaltistaninverst.org)تشکیل میں تکنیکی معاونت فراہم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع پر زور دیا اور ہیوسٹن میں گلگت بلتستان انویسٹ آفس کے قیام کا اعلان کیا تاکہ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔پاکستان کے کونسل جنرل محمد آفتاب چوہدری نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ایک ملین سے زائد سیاحوں نے اس علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے علاقے کے عالمی معیار کے جواہرات اور 40,000 میگاواٹ کی ہائیڈرو انرجی کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔ محمد آفتاب چوہدری نے گلگت بلتستان میں روپانی فاؤنڈیشن کے مختلف منصوبوں کی تعریف کی۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ)مشتاق احمد نے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سنگم پر واقع اس علاقے کی اسٹریٹجک پوزیشن اور سیاحت، ہائیڈرو پاور، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اسکی ریزورٹس، کیبل کارز، کیمپنگ پوڈز، ریزورٹ ڈویلپمنٹ، اور ماؤنٹینئرنگ اور ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام جیسے منصوبوں کی تکمیل شدہ فزیبلٹی اسٹڈیز کا ذکر کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو ہائیڈرو پاور پروڈکشن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی اور زراعت میں ٹراؤٹ فش فارمنگ، فوڈ پروسیسنگ یونٹس، اور سیڈ پوٹیٹو پروڈکشن جیسے مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے صنعتی زونز کیلئے دستیاب زمین اور آئی ٹی سیکٹر میں ڈیجیٹل نومیڈ ہبز اور آئی ٹی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے گلگت بلتستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ 2019 کے نفاذ اور گلگت بلتستان انویسٹ کے تحت ایک ون ونڈو کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کرے گی۔ گلگت بلتستان میں سیاحت، توانائی، معدنیات اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ہیوسٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی ہے جس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان ایک پرامن خطہ ہے، یہاں کے لوگ مہمان نوازی کے حوالے اپنی مثال آپ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری سمیت بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی کے تحت کام کیا جارہاہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر جولائی 2025ء میں گلگت بلتستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا جس میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے گا۔
urdu news , important investment conference

نوکری 2025، جدید ترین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز ملازمت کے مواقع

پنجاب نے مستحق خاندانوں کے لیےنگہبان رمضان پیکج کا اعلان کر دیا۔ مستحق خاندانوں کو رجسٹریشن کرانا ہو گا

مذکرات ختم، پی ٹی آئی 28 جنوری کو ہونے والے مذاکرات کے چوتھے دور میں شرکت نہیں کریں‌گے، چیئرمین بیرسٹر گوہر علی

شاہ خرچیاں ، پروفیسر قیصر عباس

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں