نگرضلع نگر میں گھریلو خواتین کو جدید خطوط پر سبزیات اگانے اور باغبانی کےلئے خواتین کو تربیت دی جائے گی۔ ثمینہ شاہین نو تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع نگر
نگرضلع نگر میں گھریلو خواتین کو جدید خطوط پر سبزیات اگانے اور باغبانی کےلئے خواتین کو تربیت دی جائے گی۔ ثمینہ شاہین نو تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع نگر۔
رپورٹ 5 سی این نیوز
نگرضلع نگر میں گھریلو خواتین کو جدید خطوط پر سبزیات اگانے اور باغبانی کےلئے خواتین کو تربیت دی جائے گی۔ ثمینہ شاہین نو تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع نگر۔ یہاں اپنے دفتر می میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پہلی بار تعینات ہونیوالی ڈپٹی ڈائریکٹر ثمینہ شاہین کا کہنا تھا کہ ضلع نگر میں 100 فیصد گھرانوں میں خواتین کا براہ راست تعلق سبزیات اگانے اور روایتی طور پر سخت اور مشکل طریقوں سے کیاریاں تیار کرنے کا رواج ہے۔ ان خواتین کو انتہائی آسان اور سبزیات سے بہترین آمدنی کےلئے تربیت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ٹنل فارمنگ اور ہائبرڑ بیج سے کیاریاں تیار کرنے کےلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ موسمی لحاظ سے نگر کے کسانوں کو گندم کی بہترین اور تصدیق شدہ بیج رعایتی نرخوں پر تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ سیزن کے دوسری بیجائی کے لئے بھی ہمارے پاس کسانوں کس رعایتی نرخوں پہ دینے کےلئے گندم کی تصدیق شدہ بیج موجود ہیں ۔ اس بار 10 بلئین سونامی ٹریز منصوبہ ختم ہونے کی وجہ سے نگر میں محکمہ زراعت اپنی ہی نرسریوں سے پھلدار درختوں کے پودے دئیے جائیں گے۔ جبکہ چھلت میں قائم بڑی نرسری میں ٹنل فارم قائم کرکے مختلف پھلدار درختوں کو ہزاروں کی تعداد میں اگائے جا رہے ہیں۔ سبزیات جن میں شملہ مرچ، لال مرچ ، بھنڈی ، ٹماٹر اور گوبی کی ہےہائیبرڑ اور معیاری بیج رعایتی قیمتوں پر کسانوں کو فراہم کئے جارہے ہیں۔ ان کی بہتر نگہداشت کےلئے خواتین کو تربیت اور کمپوزٹ کٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔ تصدیق شدہ ہائبریڈ بیجوں سے پیدا کی گئی پنیری بھی ٹنل کے اندر اگانے کے لئےکسانوں کو دئیے جائیں گے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی ڈآئریکٹر نگر ثمینہ شاھین کا کہنا تھا کہ ٹنل میں پیدا ہونیوالی سبزیات سے متعلق یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ ان پر کوئی کیمیائی اسپرے یا کیڑے حشرات کےخاتمے کےلئے زھریلی ادویات کااستعمال ہوتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہوتا ہے اس لئے ٹنل میں اگائی جانیوالی سبزیات صحت کےلئے بالکل مضر نہیں ہوتی ہیں ۔ ان ٹنل میں کیمیائی ادویات سے سپرے نہیں کیا جاتا بلکہ ہم ان کسانوں کو فطری اور رواجی طریقوں سے سبزیات کو نقصان پہنچانے والے کیڑے مکوڑوں اور حشرات کا خاتمہ کرنے کے طریقے سکھاتے ہیں۔ کسانوں کو پلاسٹک ٹنلز فراہم کرنے کےلئے طریقہ کار بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام درخواست دہندگان کے ہاں محکمہ زراعت کی ٹیم سروے کرے گی اور مناسب و مستحق کسانوں کو ٹنلزفراہم کر دئیے جائیں گے۔ ٹنلز انفرادی اور اجتماعی طور پر بھی دئیے جائیں گے۔ ان دنوں نگر کے نشیبی علاقوں میں پھلدار درختوں کی شاخ تراشی کےلئے کسانوں کو ایک جگہ جمع کرکے باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی جس سے درختوں سے پھل فروٹ کی بہتر پیداوار ہوگی۔ محکمہ زراعت کی ٹیم۔نگر میں قائم تمام نرسریز میں ھزاروں کی تعداد میں قلمیں لگائیں گے تاکہ اگلے سالوں کےلئے مقامی آب و ہوا اور ماحول میں تیار ہونے والے پودوں کی کثیر تعداد ہو اور کسانوں کو فراہم۔کیا جاسکے۔ انہوں نے نگر کی تمام گھریلو خواتین کو اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چونکہ نگر کی روایات کے مطابق نگر میں سبزیات کےلئے کیاریوں کی تیاری خواتین کے ذمے ہے اس لئے ان خواتین کو آسان اور غیر تکلیف طریقوں کے ساتھ جدید طریقے ہائبریڈ تصدیق شدہ بیجوں اور پنیری کی کاشت کے لئے فراہم کرکے ان کیاریوں سے بہترین اور زیادہ آمدنی حاصل کرنے کے طریقے بھی سکھائے جائیں گے۔
Urdu news, grow vegetables and horticulture on modern way