شگر، کے ٹو ہے دامن میں واقع ضلع شگر میں بھی یوم تشکر ملی جذبے کیساتھ منایا گیا۔ پاک فوج سے اور پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر، کے ٹو ہے دامن میں واقع ضلع شگر میں بھی یوم تشکر ملی جذبے کیساتھ منایا گیا۔ پاک فوج سے اور پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار ، یادگار شہدا پر پاک ہے شہدا کو خراج عقیدت ، یادگاری شہدا پر پھول چڑھائے گئے۔ ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی یومِ تشکر ملی جذبے اور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج ژندہ ہے نعروں سے شگر ہی فضا گونج اٹھی ۔ ضلع بھر میں تقریب اور ریلیوں کا انعقاد ، کودی اور انڈیا سے اظہار نفرت ، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سرکاری محکموں کے سربراہان و ملازمین، علمائے کرام، عمائدینِ علاقہ، وکلاء، صحافی، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز صبح دس بجے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ایس ایس پی شگر حسن علی کی جانب سے ڈی سی آفس شگر میں پرچم کشائی سے ہوا۔ اس موقع پر شگر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں ڈی سی آفس سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پاکستانی جھنڈے اور بینرز تھامے، وطن عزیز اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے حسینی چوک کی جانب مارچ کیا۔ ریلی حسینی چوک پہنچ کر ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ جلسے سے ڈپٹی کمشنر شگر، پروفیسر سید حسن شاہ، شیخ فدا حسین عابدی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے پاک فوج کو “بنیان المرصوص” آپریشن کی کامیابی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ شگر کے عوام بھی ملک بھر کی طرح پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر پاک فضائیہ کی جرات و بہادری کو سراہا۔ یاگار شہدا پر ہونے والے تقریب میں ڈپٹی کمشنر شگر اور کمانڈر آرٹلری بریگیڈ نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس سے قبل پاک فوج کے جوانوں نے یادگار شہدا کو سلامی پیش کئے ۔ شگر، کے ٹو ہے دامن میں واقع ضلع شگر میں بھی یوم تشکر ملی جذبے کیساتھ منایا گیا۔ پاک فوج سے اور پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار ،