شگر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اپنے دورہ شگر کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس شگر میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شگر سے ملاقات کی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اپنے دورہ شگر کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس شگر میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شگر سے ملاقات کی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے شگر کے تمام محکموں، ترقیاتی منصوبوں، اور مسائل کے حوالے سے ان کو بریفنگ دی۔ ڈی سی شگر نے اپنے بریفنگ میں کہا کہ دفاتر میں سٹاف کی کمی، قلیل بجٹ اور افسران کے لئے گاڑی اور رہائشی کوارٹر نہ ہونے کی وجہ سے محکموں کی کارکردگی شدید متاثر ہے تاہم سہولیات کی کمی کے باوجود تمام محکمے حتی الامکان اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں ڈی سی شگر نے مزید کہا کہ اساتذہ کی کمی اور غیر منظور شدہ سکولوں کی وجہ سے محکمہ تعلیم مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اس کے علاوہ دریائی کٹاو بھی ضلع کا بڑا مسئلہ ہے ایس ایس پی شگر حسن علی نے شگر پولیس کی کارکردگی سے گورنر جی بی کو آگاہ کیا انہوں نے محکمے کے مسائل کے بارے میں بھی بات کی۔ جناب گورنر گلگت بلتستان نے تمام مسائل کو نوٹ کرایا اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مل مسائل کےحل کے لئے ہرممکن کوشش کی یقین دہائی کرائی۔شگر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اپنے دورہ شگر کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس شگر میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شگر سے ملاقات کی.
urdu news, Governor Gilgit-Baltistan meet head of department of shigar