گلگت بلتستان عوام کی جیت، صوبائی حکومت نے فنانس ایکٹ اور لیویز چارچز معطل کر کر دیا گیا .انجمن تاجران اسکردو کا حسینی چوک پر جشن کا اعلان
گلگت بلتستان عوام کی جیت، صوبائی حکومت نے فنانس ایکٹ اور لیویز چارچز معطل کر کر دیا گیا .انجمن تاجران اسکردو کا حسینی چوک پر جشن کا اعلان
رپورٹ ، 5 سی این نیوز ویب،
گلگت بلتستان میں پچھلے 40 دنوں سے جاری عوام احتجاج اور مسلسل دھرنے کی بدولت گلگت بلتستان فنانس ایکٹ ، لیویز، ایگریکلچرل، لایو اسٹاک ، ایجوکیشن میںلگائے تمام ٹیکس معطل کر دیا گیا ہے. نوٹیفکیشن جاری کر دیا نوٹفکیشن کے مطابق عوام کے مفاد میںپہلی مرتبہ گلگت بلتستان میں نافذ کردہ فنانس ایکٹ سیمت تمام ٹیکسز فلحال کے لیے معطل کر دیا گیا،
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت فنانس ایکٹ میںضروری کاروائی کے بعد صوبائی کابینہ میں پیش کر دیا جائے گا، کابینہ کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی میںپیش کیا جائے گا، فنانس ایکٹ میں ترامیم میں عوام کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا.
صوبائی حکومت فنانس ایکٹ 2023 میںمختصر ترامیم کے بعد دوبارہ بل منظور کرا کر بل پاس کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے،
فنانس بل معطل ہونے پر عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور انجمن تاجران گلگت بلتستان مبارکباد کے مستحق ہیں، اور ان نوجوانوںاور عوام جو اس سخت سردی میںگلگت بلتستان کے ہر ضلعے میں احتجاجی مظاہرہ اور مرکزی دھرنے میںشرکت ہوتے رہیں، انجمن تاجران اسکردو کے رہنما احمد چو نے اپنے پیغام میں کہا، گندم سبسڈی بحالی، فنانس ایکٹ کی معطلی ، گندم کی تعداد میں اضافے ، گلے سڑے گندم کے بجائے تازہ گندم کی فراہمی پر انجمن تاجران اسکردو عوام کے ساتھ حسینی اسکردو میںجشن منانے کا اعلان کر دیا ہے
Urdu news, government suspended the Finance Act