blog post 16 9 1708078261485 232

گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں میں جتنے بھی خالی آسامیاں ہیں انکو رمضان المبارک کے مہنے میں بھرتیاں کی جائیں گی صوبائی وزیر کا پریس کانفرنس
گلگت صوبائی وزیر خوراک غلام محمدنے کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں میں جتنے بھی خالی آسامیاں ہیں انکو رمضان المبارک کے مہنے میں بھرتیاں کی جائیں گی اس حوالے سے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے تین اہم ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے کابینہ نے گرہڈ سٹیشن کے لئے زمین کی خریداری کی منظوری بھی دے دی ہے رمضان المبارک میں افطار اور سحری میں بجلی فراہم کرنے کے لیے جنریٹر چلانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے تاکہ رمضان المبارک میں بجلی سحری اور افطاری میں بلا تعطل فراہم کرسکے کابینہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ خواتین میں آئرن کی کمی کو دور کرنے کے لیے محکمہ خوراک نے ایک پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے کابینہ اجلاس میں فلڈ متاثرین کے لیے معاوضوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے اس دوران صوبائی وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت وفاق میں ہونے والے الیکشن کو شفاف قرار دے دیا ہے گلگت بلتستان میں ترقیاتی بجٹ کو وفاق نے ریلز کیا ہے ۔اس دوران صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمت خالق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آنے والے سات سالوں تک بجلی بحران پر قابو پانا مشکل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ سابقہ حکومتوں نے جو پراجیکٹ لگائے ہیں ایسے جگہوں میں بنائے ہیں جو ہر سال سیلاب کی نظر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق میں مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے وہ وفاقی سطح کا فیصلہ ہے گلگت بلتستان میں اس حوالے سے ہمارے پاس کوئی فیصلہ نہیں ایا اگر اسطرح ہوا تو اس وقت سوچا جائے گا .
Urdu news, Government Job vacancy

50% LikesVS
50% Dislikes

گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں میں جتنے بھی خالی آسامیاں ہیں انکو رمضان المبارک کے مہنے میں بھرتیاں کی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں