urdu news, gold price in market 0

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 7373 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے ساتھ3310 ڈالر فی اونس ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تھی۔

urdu news, gold price in market

نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے، وزیراعظم

نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے فی یونٹ 22 روپے کمی کردی

0% LikesVS
100% Dislikes

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں