گلگت . سوشل میڈیا میں سبسڈائزڈ گندم کی بوری میں مٹی کی ملاوٹ کی ایک ویڈیو تیار کرکے بعض عناصر محکمے کو بدنام اور عوام میں بے چینی پیدا کرنے کے درپے ہیں۔ محکمہ خوراک گلگت بلتستان
گلگت . سوشل میڈیا میں سبسڈائزڈ گندم کی بوری میں مٹی کی ملاوٹ کی ایک ویڈیو تیار کرکے بعض عناصر محکمے کو بدنام اور عوام میں بے چینی پیدا کرنے کے درپے ہیں۔ محکمہ خوراک گلگت بلتستان
گلگت : محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا میں سبسڈائزڈ گندم کی بوری میں مٹی کی ملاوٹ کی ایک ویڈیو تیار کرکے بعض عناصر محکمے کو بدنام اور عوام میں بے چینی پیدا کرنے کے درپے ہیں۔
اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ محکمہ خوراک میں پاسکو سے گندم وصول کرکے گودام میں ذخیرہ کرنے اور ڈیلروں تک ترسیل کرنے میں معیار کے حوالے سے جانچ پڑتال تک منظم نظام موجود ہے اور اگر لاکھوں بوریوں میں سے کسی بھی گندم کی بوری کے حوالے سے ناقص اور غیر معیاری مواد کی نشاندہی ہو تو نہ صرف پاسکو کو واپس بھجوا دیا جاتا ہے بلکہ اس سلسلے میں محکمانہ سطح پر انکوائری کی جاتی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو درآمدی گندم کے غیر معیاری ہونے کی شکایت پر سو فیصد مقامی سطح پر پیدا ہونیوالی گندم کی فراہمی کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور فلور ملز کو بھی سخت تنبیہ جاری کی گئی ہے کہ غیر معیاری آٹے کی فراہمی پر فوڈ ایکٹ کے تحت تادیبی عمل میں لائی جائیگی۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ مذکورہ ویڈیو میں نہ ڈیلر اور ڈپو کی نشاندہی کی گئی ہے اور نہ ہی دیگر تفصیلات بہم پہنچائی گئی ہیں بلکہ عوام میں بے چینی پھیلانے کیلئے منظم طریقے سے فیک ویڈیو کے ذریعے منفی تاثر قائم کیا گیا ہے۔محکمہ خوراک ایسے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے مجاز فورم سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور عوام سے بھی گزارش کی جاتی ہے کہ بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے کو مسترد کریں اور کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں محکمے سے رابطہ کریں.
urdu news, Gilgit. Some elements are trying to defame the department and create public anxiety by creating a videos