گلگت ، بروز جمعہ گلگت بلتستان بھر میںبعد از جمعہ امن ریلی نکالی جائے گی. قائد ملت جعفریہ اغا راحت حسین الحسینی
گلگت ، بروز جمعہ گلگت بلتستان بھر میںبعد از جمعہ امن ریلی نکالی جائے گی. قائد ملت جعفریہ اغا راحت حسین الحسینی
urdu news, Gilgit, on Friday, a peace rally will be held across Gilgit-Baltistan after Friday. Quaid Millat Jafaria Agha Rahat Hussain Hussaini
5 سی این نیوز
اسکردو میںانجمن امامیہ بلتستان کے صدر اغا سید باقر حسین پر ایف ائی آر درج کر دیا گیا ، اس کے بعد اسکردو سمیت بلتستان بھر میںاحتجاجی مظاہرے شروع ہو گیا ، اور لوگوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اسکردو میں مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ملت جعفریہ کے قائد علامہ شیخحسن جعفری نے کہا کہ انجمن امامیہ کے صدر سید باقر الحسینی کے اوپر مقدمہ درج کرنے کے خلاف کل سکردو میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی ۔۔ کل کا جمعہ انتہائی اہم ہے شہر بھر سے لوگ جمعہ کے اجتماع میں شرکت کریں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد سے یادگار چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا اعلان. اس احتجاجی ریلی سے دیگر علمائے کرام اور مقرین نے خطاب کرتے ہوکہا
آغا باقر الحسینی کے خلاف جی بی میں توہینِ صحابہ کا الزام لگا کر جو درخواست دائر کیا ہے. یہ کام ملک میں جاری تکفیری ٹولے کی طرف سے پیش کیا ہوا بل ہی کا شاخسانہ ہے.
گلگت بلتستان بالخصوص بلتستان میں شیعہ سنی مثالی اتحاد قائم ہیں. اور یہ یہاں کے باشعور اور دور اندیش علماء کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے.
دشمنانِ تشیع اور دشمنانِ پاکستان کو یہ اتحاد ایک آنکھ نہیں بھاتی. اسلیے یہاں کے امنیت کو خراب کرنے کے لئے مختلف بہانوں سے شرپسند عناصر کے ذریعے ماحول کو آلودہ کرنے کی کوشش ہوتی رہتی ہے.
urdu news, Gilgit, on Friday, a peace rally will be held across Gilgit-Baltistan after Friday. Quaid Millat Jafaria Agha Rahat Hussain Hussaini
اس دفعہ جہاں پر ملک بھر میں تشیع کے خلاف قومی اسمبلی سے فرقہ وارانہ بل پاس کیا ہے جس پر پورے پاکستان سے ہر زندہ ضمیر انسان کی جانب سے اس فرقہ وارانہ بل کی شدت سے مذمت جاری ہیں. گلگت بلتستان سے بھی اس نام نہاد بل کے خلاف علماء نے باقاعدہ کانفرنس منعقد کی اور اس میں ایسے گھناؤنی حرکات کی مذمت کی گئ اور اس بل کو بنانے والوں کو پاکستان کی سالمیت اور امنیت کا دشمن قرار دیا.
کانفرنس کے اگلے دنوں بلتستان کے معروف عالم دین حجت الاسلام قبلہ آغا سید باقر الحسينی کے خلاف جی بی میں موجود ملک دشمنوں کے آلہ کاروں کی جانب سے توہینِ صحابہ کے الزام میں درخواست دائر کیا گیا ہے.
خیر گلگت بلتستان کے باشعور عوام اس درخواست کا بھرپور انداز میں جواب دیں گے.
لیکن یہاں پر یہ بتانا مقصود ہے کہ کیوں علامہ آغا سید باقر الحسينی کو ٹارگٹ کیا گیا. جبکہ کانفرنس میں درجنوں علماء کرام نے شرکت کی ہیں. سب نے دبنگ انداز میں اپنے شیعہ مکتب کا مؤقف بھی پیش کیا ہے اور فرقہ وارانہ بل کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے.
آغا باقر الحسينی کو ٹارگٹ کرنے کی وجہ:
اسوقت گلگت بلتستان میں آغا باقر الحسينی ایک ایسے کام کرنے جارہے ہیں جس پر گلگت بلتستان کے شیعہ ،سنی، اہل حدیث برادری، سمیمت تمام مسلک کے تعلیم یافتہ، تاجر طبقہ. سب کے تعاون سے ایک بڑے سطح کی پروجیکٹ پھیالونگ واٹر ڈایورجن شروع کیا ہے. جس منصوبے کی حجم، حکومتی پروجیکٹ کا تقاضا کرتا ہے لیکن اس پروجیکٹ کو اس سید بزرگوار نے اپنی درایت اور بصیرت سے عوامی مدد سے شروع کیا ہے.
اس پراجیکٹ کی کامیابی پر گلگت بلتستان کے نام نہاد حکومتی سیٹ اپ سمیمت، وفاقی اداروں تک پر سوالیہ نشان اٹھنا ہے.
وہ کام جو حکومت اور وفاق کو انجام دینا چاہیے تھا انکی غفلت، سستی، عدم دلچسپی اور عوام مسائل میں عدم دلچسپی کے سبب گلگت بلتستان کے مقامی ایک باغیرت، خوددار، قوم نے اپنی مشکل کو اپنے قیادت کے ذریعے حل کردیا.
اور یہ پانی کا مسئلہ گلگت بلتستان کے تمام مسائل کے راہ حل کا استعارہ ثابت ہوگا.
جب پانی جیسے حیاتی اور بنیادی ضرورت کو نہایت دشوار گزار ، پہاڑی دروں کو چیر کر لوگوں کے گھروں تک پہنچا سکتا ہے تو وہاں کے نئی نسل کےلیے معیاری تعلیمی اداروں، پروفیشنل ادارے، تحقیقاتی انسٹیٹیوٹز اور اس قسم کے بنیادی کام عوامی حمایت اور مقامی قیادت کے ذریعے حل ہونا شروع ہوں گے.
لہٰذا اس خطے کے اندر عوامی بیداری اور آگاہی مشن کو روکنے کےلیے خوددار عوامی ہر دل عزیز نئی ابھرتی قیادت، آغا باقر الحسينی پر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے. تاکہ اس ہردلعزیز قیادت کو عوام کے نظروں میں متنازع بنائے.
اور اس گیم میں ہدف اس خطے کے اندر عوام میں پیدا ہوئی احساس وخودداری، احساس توانائی، احساس عزتمندی… کو پاش پاش کیا جائے اور وہاں کے عوام کو بنیادی وسائل اور ضروریاتِ سے مسلسل محروم رکھا جائے.
urdu news, Gilgit, on Friday, a peace rally will be held across Gilgit-Baltistan after Friday. Quaid Millat Jafaria Agha Rahat Hussain Hussaini
دشمن نے کچا کارڈ کھیلا ہے. گلگت بلتستان کے عوام میں اب یہ شعور پیدا ہوچکا ہے وہ اپنے بنیادی وسائل کےلیے اب وفاق یا نام نہاد جی بی سیٹ اپ کی طرف دریوزانہ نگاہیں نہیں لگائے رکھیں گے. بلکہ وہ اپنی مدد آپ اپنے پینے کا پانی خود انتظام کریں گے. تعلیمی مشکلات، معاشرتی مشکلات،…سب کے سب مقامی علماء کی مدبر انہ قیادت کے سائے میں ہی راہ حل تلاش کریں گے. چون کہ اغیار نگری کی روش نے اس خطے کو احساس حقارت میں مبتلا رکھا. کہ کوئی دوسرا آکرکے ہماری مشکلات حل کرے گا.
ہمیں معیای تعلیمی ادارے بناکر دیں گء. ہماری مشکلات کےلیے باہر سے کوئی آئے گا یا حکومتی نمائندے ہی کچھ کرے گا…
سب سے مایوس ہوچکا ہے.
اور اپنے ہی مقامی علماء کی قیادت پر ایمان اور اعتماد پیدا کرچکا ہے اگر کچھ کرنا ہے تو یہی علماء ہی ہیں جو ہماری جہالتوں کو برطرف کرسکتا ہے. علماء ہی ہماری سماجی مشکلات کا راہ حل بتا سکتا ہے.
علماء ہی ہمارے ثقافتی بحرانوں کا راہ حل دے سکتا ہے.
اب اس خطے کے عوام میں یہ امید اور آرزو امڈ آچکی ہیں. علماء اور عوام کا رابطہ فولاد سے بھی مضبوط تر ہوتا جارہا ہے. اس کی دلیل فیالونگ واٹر سکیم کےلیے عوامی امدادی رقوم اور ہدایا سے اندازہ لگا سکتا ہے.
urdu news, Gilgit, on Friday, a peace rally will be held across Gilgit-Baltistan after Friday. Quaid Millat Jafaria Agha Rahat Hussain Hussaini
گلگت بلتستان کے غیور ملت ،اپنی مذہبی قیادت علامہ سید باقر الحسینی کے خلاف بظاہر ہونے والے سازش کو خاک سے ملا کر رکھیں گے. یہ سازش بظاہر سید جلیل القدر کے خلاف ہیں درحقیقت گلگت بلتستان کے عوام کے خلاف ہیں.
یہاں پر عوام ہشیاری اور بیداری کا ثبوت دینے کی ضرورت ہے اپنے قیادت پر آنچ نہ آنے دے. ہر وہ ہاتھ جو قیادت کی طرف بڑھے اس ہاتھ کو کلائی سمیت مروڑ کے رکھے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام میں جنم لیتے عوامی خودداری اور بیداری کی لہر کو ختم ہونے سے بچایا جاسکے.