گلگت : چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شکیوٹ اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول شکیوٹ کادورہ کیا

گلگت : چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شکیوٹ اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول شکیوٹ کادورہ کیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب شگر
گلگت : چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شکیوٹ اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول شکیوٹ کادورہ کیا اور تعلیمی سہولیات کی غیر اطمینان بخش صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے اساتذہ کی کمی دور کرنے اور دیگر سہولیات بشمول انفرا سٹرکچر ، کلاس رومز ، فرنیچر ، صفائی ستھرائی ، کمپیوٹر لیبز ، لائبریریز اور دیگر تمام سہولیات کو اعلی معیار کے مطابق بہتر بنانے حکم جاری کر دیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور سکولوں کا نظام بہتر بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری سے ہی ملک و قوم کے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔ گلگت بلتستان کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ایجوکیشن فیلوز جلد تعینات کر دیئے جائینگے اور مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے نظام تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، جس کے ٹھوس نتائج جلد سامنے آئینگے۔

اس موقع پر عمائدین شیکیوٹ نے چیف سیکریٹری گلگت کے تعلیم دوست اقدامات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کیلئے منظم کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Urdu news, Gilgit: Chief Secretary Gilgit Baltistan Mohiuddin Ahmad Wani visited Government Boys High School Shikoot and Government Girls Middle School Shikoot today.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں