news tv 1745761028317 0

اسلامی تحریک پاکستان ضلع سکردو کے زیر اہتمام یوم تاسیس کا شاندار انعقاد ، معدنیات اور وسائل پر ناجائز قبضہ کی بھرپور مذمت کیا، مکمل آئینی حقوق اور پانچویں صوبے کے قیام کا مطالبہ
رائل شادی نغولی سپنگ سکردو شہر میں منعقدہ یہ پروگرام قومی وملی مسائل پر گفتگو اور اس کے لیے راہ حل کے عنوان سے برگزار ہوا۔
بلتستان کے نامور علماء کرام کی شرکت اور اکابرین و زعماء کی بھرپور نمائندگی اور سکردو شہر اور مضافات میں قائم اسلامی تحریک کے تمام یونٹس کے صدور وکابینہ سمیت سماجی وسیاسی شخصیات کی موجودگی پروگرام کے جامع اور منظم ہونے کی دلیل تھی۔
پروگرام سے صدر انجمن امامیہ علامہ سید باقر الحسینی ،علامہ شیخ محمد جواد حافظی ناٸب امام جمعہ سکردو ،علامہ سید محمد علی موسوی،اسلامی تحریک بلتستان کے رہنما ایڈوکیٹ محمد شبیر حافظی، اسلامی تحریک سب ڈویژن گمبہ سکردو کے صدر شیخ محمد سرور میر و دیگر مقررین نے خطاب کیے
نو نکاتی اعلامیہ (جس میں معدنیات اور وسائل پر ناجائز قبضہ کی بھرپور مذمت کی گئی اور مکمل آئینی حقوق اور پانچویں صوبے کے قیام کا مطالبہ اور بھارت کی جارحیت کے خلاف عزم واستقلال کے عزم کا اظہار شامل تھا )علامہ سید حسن فلسفی صدر اسلامی تحریک نے پش کیا۔ اسلامی ضلع سکردو کے جنرل سیکریٹری شیخ احمد حسین ترابی نے نظامت کر فراٸض انجام دیے۔ پروگرام کے اختتام پر یوم تاسیس عنوان سے کیک کاٹا گیا اور قاٸد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لیے دعا کی گٸی۔ پاکستان زندہ باد
قاٸد ملت جعفریہ پاکستان زندہ باد
گلگت بلتستان زندہ باد کے آخری شعار کےساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Urdu news, Gilgit baltistan want constitution rights

50% LikesVS
50% Dislikes

اسلامی تحریک پاکستان ضلع سکردو کے زیر اہتمام یوم تاسیس کا شاندار انعقاد ، معدنیات اور وسائل پر ناجائز قبضہ کی بھرپور مذمت کیا، مکمل آئینی حقوق اور پانچویں صوبے کے قیام کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں