ضلع نگر میں بچوں کو تشنج اور پولیو جیسی بیماریوں کی ویکسنیشن کرانے میں عوام میں تعاون اور آگاہی پہلے سے موجود ہے ۔ بچوں کو لگنے والی دیگر 10 اور بیماریوں کے تدارک کےلئے نگر میں عالمی ھفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام کا انعقاد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
نگر، ضلع نگر میں بچوں کو تشنج اور پولیو جیسی بیماریوں کی ویکسنیشن کرانے میں عوام میں تعاون اور آگاہی پہلے سے موجود ہے ۔ بچوں کو لگنے والی دیگر 10 اور بیماریوں کے تدارک کےلئے نگر میں عالمی ھفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام بھر پور طریقے سے پورا کریں گے۔ ڈی ایچ او نگر ڈاکٹر صلاح الدین اور اسسٹنٹ کمشنر نگر منظور احمد کا افتتاحی آگاہی تقریب سے خطاب۔ تقریب ک باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد ڈی ایچ او نگر صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خدا نہ خواستہ اگر ان 12 خطرناک بیماریوں میں کسی ایک کا بھی کوئی بچہ کسی گھر میں مبتلا ہو جاتے تو پورا گھرانہ معاشی طور پر متاثر ہوتا ہے ۔ والدین عزیز رشتہ دار سب بھاری اخراجات کرکے اسلام آباد پنڈی گلگت یاکراچی میں علاج کراتے ہیں ۔ ان تمام اخراجات آور زھنی اذیت میں پورا گھرانہ مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے ۔ اپنے مستقبل اور اولاد کو ان بیماریوں اور پریشانیوں سے بچانے کے لئے بچوں کی ویکسنین کا عالمی ھفتہ منایا جاتا ہے اور اسی ھفتے ہم نگر میں ھزاروں بچوں کی ویکسنیشن کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نگر منظور احمد نے کہا کہ نگر کخ تینوں تحصیلوں میں تمام 15 مراکز میں ضلعی انتظامیہ اس اہم ترین عالمی مہم کے کامیاب اور مکمل انعقاد کےلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں ۔ محکمہ صحت نگر کے ساتھ مل کر ویکسنیشن کے اس عالمی مہم میں بچوں کو ہر صورت اور ہر حال میں عیاشیوں مہ۔ کو کامیاب کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تینوں تحصیلوں کے عملے کو خصوصی ھدایات جاری کخ جا چکی ہیں ۔ تقریب کے آخر میں پرواگرام میں شریک عمائیدین نگر اور سماجی کارکنان کو ہلکی ضیافت بھی پیش کی گئی ۔ ویکسنیشن پروگرام کے ضلعی کوآرڈنیٹر ظفر اقبال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
ضلع نگر میں بچوں کو تشنج اور پولیو جیسی بیماریوں کی ویکسنیشن کرانے میں عوام میں تعاون اور آگاہی پہلے سے موجود ہے ۔ بچوں کو لگنے والی دیگر 10 اور بیماریوں کے تدارک کےلئے نگر میں عالمی ھفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام
urdu news, gilgit baltistan news, vaccinated against diseases polio