urdu news, Gilgit baltistan news , Rescue 1122 0

شگر ، خادم دلشاد کی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 عظیم اللہ خان سے ملاقات، عید کے بعد شگر کے دورے کی یقین دہانی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ، خادم دلشاد کی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 عظیم اللہ خان سے ملاقات، عید کے بعد شگر کے دورے کی یقین دہانی۔ تنظیم نوجوانان گلگت بلتستان شگر کے صدر اور شہید ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین خادم دلشاد نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 عظیم اللہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع شگر میں ریسکیو 1122 کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ خادم دلشاد نے ریسکیو اہلکاروں کی کمی، وسائل کی قلت اور فوری طبی امداد کی سہولیات کی عدم دستیابی جیسے اہم مسائل کی نشاندہی کی، جس پر ڈی جی ریسکیو 1122 عظیم اللہ خان نے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر خادم دلشاد نے ڈائریکٹر جنرل کو ضلع شگر کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے بعد دورہ شگر کی یقین دہانی کرائی۔
urdu news, Gilgit baltistan news , Rescue 1122

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ، خادم دلشاد کی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 عظیم اللہ خان سے ملاقات، عید کے بعد شگر کے دورے کی یقین دہانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں