شگر ، سیاحت کی فروغ کیلئے مقامی طرز تعمیر کی عظیم شاہکار ، رواج شگر عوام اور سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔ مقامی اور مغربی طرز تعمیر و طرز امتزاج کے حامل رواج ریزورٹ شگر کا باقاعدہ افتتاح
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ، سیاحت کی فروغ کیلئے مقامی طرز تعمیر کی عظیم شاہکار ، رواج شگر عوام اور سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔ مقامی اور مغربی طرز تعمیر و طرز امتزاج کے حامل رواج ریزورٹ شگر کا باقاعدہ افتتاح گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے فیتہ کاٹ کر کردیا ۔ اس موقع سینئر وزیر تعمیرات سید امجد زیدی ، وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ،سابق رکن اسمبلی عمران ندیم ، ڈپٹی کمشنر شگر والی اللہ فلاحی ، سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت ۔اس موقع پر ریزورٹ کے ایم ڈی ثقلین راٹھور نے گورنر اور دیگر معزز مہمانوں کوویلکم کیا افتتاح کے بعد گورنر کو ریزورٹ کے بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے ریزورٹ کے خدوخال اور سیاحوں اور مہمانوں کو دی جانے والی سہولیات سے اگاہ کیا بتایا جاتا ہے، رواج ہوٹل کو بکتی طرز تعمیر پر بنایا گیا ہے تاکہ ہماری ثقافت کیساتھ ہماری طرز تعمیر کو دنیا کو دکھا سکے اور ہماری ختم ہوتی ثقافت کو دوبارہ زندہ کرسکیں۔ اس ریزورٹ کو کاروباری مقاصد کے علاؤہ ہماری ثقافت اور روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔ رواج ریزورٹ 10 کنال اراضی پر محیط ایک وسیع و عریض رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے اور 42 کروڑ روپے کی ایک خطیر رقوم اس ریزورٹ کی تعمیر پر خرچ کیا گیا ہےماہرین کا کہنا ہے کہ بہترین لوکیشن پر تعمیر اس ریزورٹ افتتاح سے سیاحت کی فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔
urdu news, Gilgit baltistan news , ravage hotel resort
پاکستان کا پانی روکنا جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلان
سجل ملک کا لیک ویڈیو تنازع ، سجل ملک نے اہم موقف سامنے آ گئی .
سعودی عرب میں بھیک مانگنے، دیگر جرائم پر 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ،