urdu news, Gilgit baltistan news , PTI shigar press conference 0

شگر حالیہ سیلاب میں سب سے زیادہ نقصان ضلع شگر میں ہوا ہے جہاں ایک قیمتی جان ضائع ہوئی، کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ گھروں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ پاکستان تحریک انصاف شگر کے صدر حسن شگری ایڈوکیٹ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر پاکستان تحریک انصاف شگر کے صدر حسن شگری ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب میں سب سے زیادہ نقصان ضلع شگر میں ہوا ہے جہاں ایک قیمتی جان ضائع ہوئی، کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ گھروں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ اس کے باوجود سیلاب کی امدادی پیکیج سے شگر کو محروم رکھنا ممبر اسمبلی کی نااہلی اور صوبائی حکومت کی شگر کیساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ صوبائی حکومت نے ریلیف پیکیج سے ضلع شگر کو یکسر نکال دیا ہے، جو عوام کے ساتھ کھلا تعصبانہ رویہ ہے۔ حسن شگری نے اعلان کیا کہ جس طرح شگر کو ریلیف فنڈز سے نکالا گیا ہے، ہم عوامی طاقت کے ذریعے اس حکومت کے حلق سے اپنے حقوق واپس نکالیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔ عوام ہمیشہ امیروں کے مفاد کے لیے نکلتے ہیں، لیکن اس بار اپنے حق کے لیے نکلیں۔ عوامی حقوق کی خاطر میں جیل جانے کو بھی تیار ہوں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوبائی قیادت کی ہدایت پر پی ٹی آئی شگر سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ لگائے گی اور ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ حسن شگری ایڈوکیٹ نے صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “صوبے کے عوام آفت میں مبتلا ہیں لیکن وزیر اعلیٰ اور وزراء سیر و تفریح میں مصروف ہیں، جس سے ان کی عوامی ترجیحات واضح ہوتی ہیں۔ موجودہ حکومت نااہلوں کا ٹولہ ہے، جنہیں عوام کے مسائل اور حقوق سے کوئی سروکار نہیں۔ انہیں صرف پروٹوکول کی فکر ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو متنبہ کیا کہ شگر کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے اور فوری طور پر نقصانات کا ازالہ کیا جائے، ورنہ شگر کے عوام اپنے حقوق کے لیے میدان میں نکلیں گے۔
urdu news, Gilgit baltistan news , PTI shigar press conference

100% LikesVS
0% Dislikes

شگر حالیہ سیلاب میں سب سے زیادہ نقصان ضلع شگر میں ہوا ہے جہاں ایک قیمتی جان ضائع ہوئی، کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ گھروں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ پاکستان تحریک انصاف شگر کے صدر حسن شگری ایڈوکیٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں