شگر ضلع شگر میں روڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ پولیس نے موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کر کے ایک مثبت پیغام دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ضلع شگر میں روڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ پولیس نے موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کر کے ایک مثبت پیغام دیا ہے کہ عوام کی جان کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ یہ مہم شگر شہر کے مرکزی چوک پر شروع کی گئی، جہاں ایس پی شگر اور دیگر پولیس افسران نے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کیے اور روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کیا۔ اس موقع پر موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی تلقین بھی کی گئی۔ ایس پی حسن علی شگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ کسی حادثے کی صورت میں جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اور ہماری کوشش ہے کہ عوام کو تحفظ کا احساس دلایا جائے۔ شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ مہم علاقے میں محفوظ ڈرائیونگ کے کلچر کو فروغ دے گی۔ ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان نے کہا کہ “ہیلمٹ اکثر لوگ مہنگا سمجھ کر نہیں لیتے، لیکن پولیس کی جانب سے مفت ہیلمٹ دینا ایک احسن اقدام ہے۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہمات مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
urdu news, Gilgit baltistan news, police department promote road safety